• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے اور سالانہ باہمی تجارت 10 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 5, 2026
in پاکستان
0
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے اور سالانہ باہمی تجارت 10 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):پاکستان اور ایران نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے اور سالانہ باہمی تجارت کے حجم کو 10 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان-ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی کے دسویں اجلاس کا اختتام کیا۔مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اختتامی اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ایران کے وزیر صنعت، کان کنی و تجارت ڈاکٹر محمد اتابک نے کی۔اجلاس کے اختتام پر دونوں وزراء نے دو روزہ مذاکرات کے دوران طے پانے والے فیصلوں اور مفاہمتوں پر مشتمل متفقہ ایگریڈ منٹس پر دستخط کیے۔اجلاس میں دونوں ممالک نے مجوزہ پاکستان-ایران آزاد تجارتی معاہدے (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) پر ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ اس سلسلے میں قواعد، محصولات میں کمی کے طریقہ کار اور مختلف مصنوعات کی فہرستوں سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران بارٹر تجارت کے فروغ، کاروباری اداروں کے درمیان روابط مستحکم بنانے، صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ، نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے اور مشترکہ سرحدی منڈیوں کو فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک نے تجارت میں سہولت، کسٹمز کے باہمی رابطوں، نقل و حمل، لاجسٹکس اور سرحدی بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ بالخصوص جلد خراب ہونے والی اشیاء سمیت تجارتی سامان کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت یقینی بنانے پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ اجلاس میں طے پانے والے اقدامات پاکستان اور ایران کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ایران کے وزیر صنعت، کان کنی و تجارت ڈاکٹر محمد اتابک نے تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں وزراء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشترکہ تجارتی کمیٹی کے آئندہ اجلاس سے قبل متفقہ فیصلوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطہ کاری برقرار رکھی جائے۔اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک کے وفود نے یادگاری تحائف کا تبادلہ کیا اور پاکستان و ایران کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کی جائیکا کو مین لائن ون منصوبے میں شریک مالی معاونت پر غور کرنے کی دعوت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper