• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کی جائیکا کو مین لائن ون منصوبے میں شریک مالی معاونت پر غور کرنے کی دعوت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 5, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کی جائیکا کو مین لائن ون منصوبے میں شریک مالی معاونت پر غور کرنے کی دعوت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا )کو مین لائن ون (ML-1) ریلوے منصوبے میں شریک مالی معاونت پر غور کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر ترقیاتی شراکت دار اس اہم منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات انہوں نے جائیکا کے صدر ڈاکٹر تاناکا آکی ہیکو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کی کی۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان ترقیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں جائیکا کے تعاون کو وسعت دینے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے جائیکا کے صدر اور وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ جائیکا کی سات دہائیوں پر محیط شراکت داری کو سراہا اور کہا کہ جاپان کی جانب سے تقریباً 11.7 ارب امریکی ڈالر کی سرکاری ترقیاتی معاونت نے پاکستان میں توانائی، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، صنعت، زراعت، آبی وسائل، صحت، تعلیم اور سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے جائیکا کو مین لائن ون (ML-1) ریلوے منصوبے میں شریک مالی معاونت پر غور کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر ترقیاتی شراکت دار اس اہم منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کی جدید خطوط پر تعمیر سے پاکستان کے ٹرانسپورٹ نظام کو مضبوط بنانے، تجارت کے فروغ، صنعتی روابط بہتر بنانے اور پائیدار معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر تاناکا آکی ہیکو نے منصوبے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جائیکا اس تجویز پر مثبت انداز میں غور کرے گی۔احد چیمہ نے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کو پاکستان کے انسانی وسائل کی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتوں کی فراہمی ملکی اور بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ جائیکا کے صدر نے اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ مستقبل کے منصوبوں میں اس شعبے کو شامل کرنے پر غور کرے گا۔وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل معیشت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جائیکا کے تعاون کی درخواست بھی کی، تاکہ فری لانسرز، کاروباری افراد اور ای کامرس کے شعبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ ڈاکٹر تاناکا آکی ہیکو نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جامع معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لیے معیاری فزیبلٹی اسٹڈیز کی تیاری میں بھی جائیکا سے تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ مؤثر منصوبہ بندی سرمایہ کاری کے حصول اور منصوبوں کی کامیاب تکمیل کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ جائیکا کے صدر نے یقین دہانی کرائی کہ فزیبلٹی اسٹڈیز ادارے کی بنیادی مہارتوں میں شامل ہیں اور اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔احد چیمہ نے پاکستان کے سیاحتی شعبے، خصوصاً گندھارا تہذیب اور فنون سے متعلق تاریخی مقامات کے تحفظ، بحالی اور ترقی میں تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں مشترکہ کوششیں نہ صرف ثقافتی سیاحت کو فروغ دیں گی بلکہ پاکستان اور جاپان کے عوام کے درمیان روابط بھی مزید مضبوط ہوں گے۔ ڈاکٹرتاناکا آکی ہیکو نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر نے وفد کو پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت محتاط معاشی نظم و نسق اور جامع ساختی اصلاحات کے ذریعے طویل المدتی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی کامیاب تکمیل کے بعد ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت پاکستان کی پیش رفت اطمینان بخش رہی ہے اور ملک نے تمام مقداری کارکردگی اہداف کامیابی سے حاصل کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل اصلاحات اور بہتر ہوتے ہوئے معاشی اشاریوں کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام اور مضبوطی کی راہ پر گامزن ہے۔جائیکا کے صدر نے حکومت کی معاشی اصلاحات اور اقتصادی بنیادوں کو مستحکم بنانے کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور جاپان کے درمیان ترقیاتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انفراسٹرکچر، انسانی وسائل کی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی، سیاحت اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا، تاکہ پاکستان میں پائیدار اور جامع معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک انفراسٹرکچر، ریلوے، ہنرمند افرادی قوت، ڈیجیٹل معیشت، سیاحت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق ہیں۔ جائیکا نے گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور حکومت مستقبل میں بھی اس مؤثر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان ’’جائیکا ‘‘کے ساتھ 7 دہائیوں پر محیط شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی جاپانی وفد سے ملاقات میں گفتگو

اگلی پوسٹ

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے اور سالانہ باہمی تجارت 10 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے اور سالانہ باہمی تجارت 10 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے اور سالانہ باہمی تجارت 10 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper