• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان ’’جائیکا ‘‘کے ساتھ 7 دہائیوں پر محیط شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی جاپانی وفد سے ملاقات میں گفتگو

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 5, 2026
in پاکستان
0
پاکستان ’’جائیکا ‘‘کے ساتھ 7 دہائیوں پر محیط شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی جاپانی وفد سے ملاقات میں گفتگو
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان اور ’’جائیکا ‘‘کے ساتھ 7 دہائیوں پر محیط دیرینہ شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،مشکل معاشی چیلنجز پر قابو پالیا، اب پائیدار معاشی ترقی کے لیے اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، صرف تین برس میں سرکاری محصولات دوگنا ہوگئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارجاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے صدر ڈاکٹر تاناکا آکی ہیکو کی سربراہی میں 9 رکنی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جس نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، حنیف عباسی، سردار اویس احمد خان لغاری، شزا فاطمہ خواجہ، معاونین خصوصی سید طارق فاطمی ، ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان اور جائیکا کے ساتھ سات دہائیوں پر محیط دیرینہ شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ ’’جائیکا ‘‘کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ مشکل معاشی چیلنجز پر ٹیم ورک سے قابو پایا، اب پائیدار معاشی ترقی کے لیے اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے،حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں صرف تین برس میں سرکاری محصولات دوگنا ہوگئیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر، تکنیکی تربیت اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، معدنیات کے شعبے کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں ’’جائیکا‘‘ کے تکنیکی تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی اور فروغ کے لیے سمیڈا میں اصلاحات کر کے اسے ایک فعال اور مؤثر ادارہ بنایا، ’’جائیکا ‘‘کا ’’سمیڈا ‘‘کے ساتھ تعاون چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کیلئے مفید ثابت ہو گا۔وزیراعظم نے ’’جائیکا‘‘ کے صدرسے جاپان میں حالیہ زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر تاناکا آکی ہیکو نے جاپان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان میں شاندار مہمان نوازی پر بھی اظہار تشکر کیا ۔\انہوں نے کہا کہ ’’جائیکا‘‘ اور پاکستان کی شراکت داری اور تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے، ’’جائیکا‘‘ صحت، تعلیم، شہری و دیہی ترقی، فنی و تکنیکی تربیت اور صنعتی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ڈاکٹر تاناکا آکی ہیکو نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان سمیت عالمی برادری مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان اور اس کی قیادت کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

پچھلی پوسٹ

نجکاری کے تمام مراحل مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی جائزہ اجلاس میں ہدایت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper