• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

5 اگست کا دن ہرسال کی طرح اس سال بھی یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جائے گا،خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،انجینئر امیر مقام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 4, 2026
in پاکستان
0
5 اگست کا دن ہرسال کی طرح اس سال بھی یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جائے گا،خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،انجینئر امیر مقام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے 5 اگست 2019ء کے بھارتی یکطرفہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو ہرسال کی طرح اس سال بھی یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جائے گا،خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ملک بھر تقریبات ہوں گی،یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اسلام آباد میں واک کا اہتمام کیاجائے گا،مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔منگل کو جموں وکشمیر کونسل میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو ظلم اور بربریت کی ہر سال مذمت کرتے ہیں،یہ ایک سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حق دینے کی بجائےانڈین آئین میں دیئے گئے اختیارات بھی واپس لے لئے،آرٹیکل 370 اور 35 اے کو یکطرفہ ختم کر دیا،انڈیا کو جموں وکشمیر میں7 دہائیوں میں ظلم و بربریت سے تو کچھ حاصل نہیں ہوسکا،وہ ان کا مقابلہ کررہے ہیں،وہاں کیا کیا مظالم نہیں ہوئے،ماروائے عدالت شہادتیں ہوئی، نوجوانوں کو شہید کیا گیا،خواتین کو ان کے شوہروں سے محروم ،اولاد کے سروں سے ان کے والدین کا سایہ چھین لیاگیا، گھروں کو تباہ کیاگیا،ان کی املاک تباہ کی گئیں،ان مظالم کے باوجود کشمیری اپنے بنیادی حق سے پیچھے نہیں ہٹے،وہ اپنے شہداء کو پاکستان کے جھنڈے میں دفناتے ہیں، ان تمام حربوں میں ناکامی کے بعد بھارت نے 5 اگست 2019ء کا یکطرفہ قدم اٹھایا تاکہ باہر سے لوگ لاکر یہاں آباد کئے جائیں،کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بدلا جاسکے،اس اقدام کا مقصد غیر کشمیریوں کو لاکر کشمیر میں آباد کرانا ہے،اس اقدام کے بعد ریاست کے باہر سے آکر غیرکشمیریوں کی جانب سے املاک کی خرید و فروخت کی اجازت دی گئی۔اس اقدام کی آڑ میں کشمیر کی ڈیموگرافی میں تبدیلی کی جارہی ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اس دن کو ہم یوم استحصال کشمیر کے طور پر مناتے ہیں،اس مسئلہ کو دنیا کے سامنے رکھا ہے، اس دن تمام پاکستانی جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر یہ دن مناتے ہیں، اس دن اسمبلیوں و سینیٹ سے اس اقدام کے خلاف قراردادیں بھی منظور کرائی جاتی ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ اسلام آباد میں اس مناسبت سے اسلام آباد میں واک ہوگی جس میں ہر مکتبہ فکر کے افراد شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل معمول بن چکا ہے،مظلوم کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے بنیادی حق کے حصول تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ہمیں 5 اگست کا اقدام ناقابل قبول ہے،معرکہ حق نے تنازعہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کیا،بھارت کو اندازہ ہے کہ وہ ہمارے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک واک میں ہر سیاسی جماعت اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ شریک ہوں گے،یہ بڑا پروگرام ہوتا ہے،اسمبلی اجلاس ہوں تو وہاں قراردادیں بھی پاس کی جاتی ہیں،چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی اظہار یکجہتی کے کئے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں،ہر سطح پر تقریبات ہوتی ہے،فارن مشنز کو بھی یہ دن منانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہماری وزرات اس کو کوآرڈینیٹ کررہی ہے تاکہ دنیا اس کو دیکھے،اس دن ایک منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی،اس سال پہلے سے بہتر یہ دن منائیں گے،حریت کانفرنس کے ساتھ مل کر یہ دن منایا جائے گا، انڈیا سے کشمیر کے تنازعہ پر جنگیں ہوئی ہیں، ہم اس عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔حریت کانفرنس کے کنوینئرغلام محمد صفی نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے شکر ہیں کہ تنازعہ کشمیر،ہندوستانی مظالم،یکطرفہ اقدام کی مذمت کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں،یہ اقدامات اس بات کی دلیل ہے کہ ہندوستان قابض اور پاکستان کشمیریوں کا وکیل اور فریق بھی ہے اور کشمیریوں کا ہمدرد بھی ہے۔حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر حریت کانفرنس کے نمائندگان پاکستان کے صوبائی دارالحکومتوں میں شریک ہوں گے، ہم اس لئے یہ کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے،قیام پاکستان سے پہلے 19 جولائی 1947ء کو مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی۔انہوں نے کہا کہ رائے شماری اقوام متحدہ کے زیر سایہ ہونی ہے،وہاں پر یہ فیصلہ ہوگا کہ انڈیا یا پاکستان میں سے کس کے ساتھ رہنا ہے،ہم ایک ریاست تھے،آزادکشمیر میں صدر،وزیر اعظم،سپریم کورٹ،الیکشن کمیشن ہے،ایک زمانے میں وہاں بھی ایسا سیٹ تھا تاہم بعد میں ختم کرکے وزیر اعلی بنایا گیا اب 5 اگست کے فیصلے کے بعد یونین ٹیریٹری کا درجہ دے دیا گیا،یہاں غیر ریاستی لوگ لاکر بسائے گئے وہ ووٹر بن گئے اب وزیر اعلی ان کا بنے گا،عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،اس یکطرفہ ظلم کا انڈیا کو حساب دینا ہوگا۔آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں حقوق ضرور ملنے چاہئیں،مقبوضہ کشمیر میں جو آواز اٹھتی ہے وہ الگ ہے،سید علی گیلانی کا فرمان ہے کہ اگر انڈیا کشمیر کی سڑکوں پر تارکول کی جگہ سونے چاندی بھی لگائے ہم پھر بھی اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے،ہم پاکستان کے ساتھ الحاق کے خواہش مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی تمام اکائیاں مل کر پاکستان کے ساتھ شامل ہوں گی،پاکستان نے چین، ترکیہ، ملائشیاسمیت اسلامی ممالک،او آئی سی کو ہمارا دوست بنایا ہم ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے کاز کی حمایت کی،ہم چاہتے ہیں کہ کوئی ہمیں اس سے جدا یا متنفر کرنے کی کوشش نہ کرے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی ایک تاریخ اور داستان ہے اور وہ قانون ساز اسمبلی کے ممبر بن چکے ہیں،دو ڈویژن میں الیکشن ہوا ہے ہمیں مزید 3 نشستیں چاہیں اکثریت کے لئے اور وہ مل جائیں گی،اس کو ایشو نہیں بنانا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کمیٹی کے مطالبات کی حمایت کی لیکن جتھے بندیوں سے یہ کام نہیں ہوسکتا،ہم نے کہا کہ ہر دو طرف سے طاقت کے استعمال سے گریز کیاجائے،مسئلہ کشمیر اب آزادکشمیر بنا ہوا ہے جو یہاں تک لایا اس نے شر پھیلایا،آج انڈیا اس پر خوشیاں منارہا ہے،مناسب یہ ہے کہ دوست کو دوست اور دشمن کو دشمن سمجھا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر پر 2019ء کے بعد تیزی آئی،معرکہ حق کے بعد اس میں مزید جان پڑی،بھارت کو اس یکطرفہ اقدام سے پیچھے ہٹنا پڑےگا۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان ہر علاقائی اور عالمی پلیٹ فارم پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت اور ان کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام

اگلی پوسٹ

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کا سنٹرل پولیس آفس پشاور کا اہم دورہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کا سنٹرل پولیس آفس پشاور کا اہم دورہ

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کا سنٹرل پولیس آفس پشاور کا اہم دورہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper