• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس بیورو کا دورہ، ملک بھر کے لیے یکساں اور آن لائن ’پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ‘کی اصولی منظوری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 4, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس بیورو کا دورہ، ملک بھر کے لیے یکساں اور آن لائن ’پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ‘کی اصولی منظوری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس بیورو کا اہم دورہ کیا اور اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کی سہولت کے لیے ایک بڑا اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر کے لیے یکساں پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے نظام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب نیشنل پولیس بیورو کے ذریعے پولیس کلیرنس سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا جس سے اس کے حصول کا سابقہ پیچیدہ عمل ختم ہو کر انتہائی تیز اور مکمل طور پر آن لائن ہو چکا ہے۔شہری اب گھر بیٹھے نیشنل پولیس بیورو پورٹل کے ذریعے آسانی سے اپنا کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ کے اس یکساں اور آن لائن نظام سے خصوصاً بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو شدید درپیش مشکلات سے نجات ملے گی اور ان کے لیے تمام مراحل آسان ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے لیے بھی ملک گیر سطح پر ایک یکساں نظام وضع کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ہر ممکن سہولت میسر آ سکے۔محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیشنل پولیس بیورو کو ایک جدید، فعال اور متحرک ادارہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دورے کے دوران ڈی جی نیشنل پولیس بیورو نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور مختلف شعبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ وزیر داخلہ نے بیورو کی عمارت کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ بھی کیا۔اجلاس کے دوران یوم پولیس شہدا کی مناسبت سے ملک میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے جانیں قربان کرنے والے تمام پولیس شہدا کو زبردست ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے سروں کے تاج ہیں اور ہم تاقیامت بھی ان کا احسان نہیں اتار سکتے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پوری قوم ان کے خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔

پچھلی پوسٹ

ملک محمد بابر ایاز نے بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا

اگلی پوسٹ

پاکستان ہر علاقائی اور عالمی پلیٹ فارم پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت اور ان کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper