• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم کی کویت اور دیگر برادر خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت ، پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لئے ایک دیانتدار اور مخلص ثالث اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، محمد شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 29, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم کی کویت اور دیگر برادر خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت ، پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لئے ایک دیانتدار اور مخلص ثالث اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، محمد شہباز شریف
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لئے ایک دیانتدار اور مخلص ثالث اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراءدفاع، تجارت، قومی غذائی تحفظ و تحقیق، مواصلات، بحری امور اور پٹرولیم، وزیراعظم کے مشیر اور حکومت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کویتی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور امیرِ کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان مشترکہ اقدار اور باہمی اعتماد پر استوار دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل اور ہر خوشی کے موقع پر ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور جاری تنازعہ کے دوران کویت اور دیگر برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لئے ایک دیانتدار اور مخلص ثالث اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے ان کوششوں کی حمایت پر کویتی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بحری امور اور افرادی قوت کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں کویت کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے پاکستانی برادری کی فراخدلانہ میزبانی پر کویتی حکومت کو سراہتے ہوئے کویت کی سماجی و معاشی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے قیمتی کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے وزیراعظم کو کویتی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے کویت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے موجودہ بحران کے حل اور خطے میں امن کی بحالی کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ میں پاکستان بالخصوص وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے ان مشکل حالات میں کویت کے ساتھ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کی قیادت اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں مسلسل مشاورت اور قریبی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور اتفاق کیا کہ ان امور پر پیشرفت کے لئے مستقبل قریب میں اعلیٰ سطحی وفود کا تبادلہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایک بار پھر کویت کے ولی عہد کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

پچھلی پوسٹ

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper