• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

جائیکا نے سندھ کے دیہی علاقوں میں 20 پرائمری گرلز سکولوں کو ایلیمنٹری سکولوں میں اپ گریڈ کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیئے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 24, 2026
in پاکستان
0
جائیکا نے سندھ کے دیہی علاقوں میں 20 پرائمری گرلز سکولوں کو ایلیمنٹری سکولوں میں اپ گریڈ کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیئے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) نے سندھ کے دیہی علاقوں میں 20 پرائمری گرلز سکولوں کو ایلیمنٹری سکولوں میں اپ گریڈ کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیئے۔یہاں جاری بیان کے مطابق یہ جاپان کی حکومت کی طرف سے 1,686 ملین جاپانی ین کی گرانٹ امداد کے تحت کیا گیا۔ان سکولوں کو ’’سندھ کے دیہی علاقوں میں پرائمری گرلز سکولوں کو ایلیمنٹری سکولوں میں اپ گریڈ کرنے کےپروجیکٹ‘‘ کے تحت اپ گریڈ کیا گیا۔ ان سکولوں کا باقاعدہ افتتاح گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رادھو جوکھیو یوسی گڈاپ کراچی میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔اپ گریڈ کیے گئے سکولوں میں 60 کلاس رومز شامل ہیں جو لڑکیوں کے لیے زیادہ محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرتے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے تقریباً 2,400 لڑکیاں سالانہ مستفید ہوں گی جنہیں اپنے مقامی علاقوں میں تعلیم جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔افتتاحی تقریب میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی، سندھ کے وزیر تعلیم و خواندگی سید سردار علی شاہ، سندھ حکومت کے سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے اور جائیکا پاکستان آفس کے چیف ریپریزنٹیٹو شینوزاکی یوسوکے کے علاوہ اساتذہ، طلبہ، والدین، پروجیکٹ کے ساتھیوں اور دیگر متعلقہ فریقین نے شرکت کی۔تقریب میں سفیر اکاماتسو نے پاکستان کے تعلیمی شعبے، خصوصاً محروم علاقوں میں لڑکیوں کے لیے مواقع فراہم کرنے کی حمایت میں جاپان کے عزم کا اعادہ کیا۔سفیر اکاماتسو نے امید ظاہر کی کہ بہتر تعلیمی سہولیات لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی طرف زیادہ سے زیادہ راغب کریں گی اور وہ اپنی برادریوں میں مثبت کردار ادا کریں گی۔جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) پاکستان آفس کے چیف ریپریزنٹیٹو شینوزاکی یوسوکے نے سندھ حکومت، پروجیکٹ کے ساتھیوں، مقامی برادری اور تمام فریقین کے درمیان مضبوط تعاون کو سراہا جس کی بدولت یہ منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اپ گریڈ کیے گئے سکول طالبات کو بہتر سہولیات اور سیکھنے و نشوونما کے لیے موزوں ماحول فراہم کریں گے۔جاپان اور جائیکا پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور تعلیم کے ذریعے جامع اور پائیدار ترقی کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

پچھلی پوسٹ

اوگرا نے کل (جمعہ) کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اگلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کی سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper