• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 23, 2026
in پاکستان
0
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی):چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی، پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والےبیرونی حمایت یافتہ عناصر کے مذموم عزائم کو مضبوط اور فیصلہ کن جواب دے کر ناکام بنائیں گی۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ، بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدف پر مبنی کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی، یہاں تک کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کا پاکستان سے مکمل خاتمہ کر دیا جائے۔انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ جہاں کہیں بھی دہشت گردوں کا بنیادی ڈھانچہ ملک اور اس کے عوام کے لیے خطرہ بنے گا، پاکستان اسے ختم کرنے کے لیے اپنے پختہ عزم پر قائم رہے گا۔چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس بات پر زور دیا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر مسلسل بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاہم پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو مضبوط اور فیصلہ کن جواب دے کر ناکام بنائیں گی۔گفتگو کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں کے باہمت، محنتی اور محب وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام دوست اور جامع حکمت عملی کے ذریعے بلوچستان کے سماجی و معاشی منظرنامے کو تبدیل کرنا ہے۔چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی یکجہتی کے فروغ اور بلوچستان میں دیرپا امن و خوشحالی کے لیے سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے ملک کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔نشست کا اختتام سوال و جواب کے سیشن پر ہوا جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، خودمختاری اور بلوچستان کے پائیدار امن و خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/07/WhatsApp-Video-2026-07-24-at-4.45.52-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

افغان طالبان رجیم کے زیرتسلط افغانستان ناکام ریاست،بھارتی تھنک ٹینک بھی حقائق پربول اٹھا

اگلی پوسٹ

پاکستان میں زرعی شعبہ کی جدیدکاری کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت،پی اے آر سی اور چین کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیمسن گروپ کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان میں زرعی شعبہ کی جدیدکاری کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت،پی اے آر سی اور چین کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیمسن گروپ کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

پاکستان میں زرعی شعبہ کی جدیدکاری کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت،پی اے آر سی اور چین کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیمسن گروپ کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper