لاہور ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا اور تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مون سون بارشوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام اضلاع میں بارشی پانی کے بروقت نکاس کیلئے واسامشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا اور اربن فلڈنگ
کے سدباب کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام شہروں کے چھوٹے بڑے علاقوں میں پانی کے فوری نکاس کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور عوام کو مشکل اور پریشانی سے بچانے کیلئے بارشی پانی
کے فوری انخلاء کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کااندازہ ہے، فوری ازالہ یقینی بنائیں گے۔لاہور سمیت تمام اضلاع میں بارشی پانی کی نکاسی میں غفلت اورکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

