• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوستی مستقبل میں مزید مستحکم ہوگی ، دونوں ممالک باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گےخاتون اول بی بی آصفہ بھٹو

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 15, 2026
in پاکستان
0
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوستی مستقبل میں مزید مستحکم ہوگی ، دونوں ممالک باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گےخاتون اول بی بی آصفہ بھٹو
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی:(نمائندہ خصوصی)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوستی مستقبل میں مزید مستحکم ہوگی اور دونوں ممالک اپنے عوام کے باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے انڈونیشیا کے پاکستان میں سفیر چندرا وارسینانتو سوکوتجو نے بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سفیر کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔خاتون اول نے سفیر اور ان کی اہلیہ کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہا، کراچی میں پاکستان۔انڈونیشیا سرمایہ کاری فورم کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور قریبی تعاون پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے خاتون اول نے کہا کہ انڈونیشیا کے بانی صدر ڈاکٹر آئر سوکارنو کے ان کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ نہایت قریبی ذاتی تعلقات تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما نوآزاد ممالک کے وقار، ایشیائی یکجہتی اور ایک زیادہ منصفانہ عالمی نظام کے قیام کے مشترکہ عزم سے وابستہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دوستی نے پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات میں مزید گرمجوشی اور گہرائی پیدا کی جو آج بھی دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے لیے باعث تحریک ہے۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ویکسین کی تیاری، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں ، سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے زرعی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان، خصوصاً سندھ میں پیدا ہونے والے اعلیٰ معیار کے چاول کی برآمدات کے لیے ایک اہم منڈی ہے۔ انہوں نے حکومتوں کے درمیان چاول کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک کی بحالی کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے زرعی تعاون مزید مستحکم ہوگا اور کسانوں و برآمدکنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے پام آئل اور دیگر زرعی اجناس میں مسلسل تعاون کی اہمیت کو بھی دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے ضروری قرار دیا۔مستقبل میں تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے خاتون اول نے کہا کہ زراعت، غذائی تحفظ، خواتین کی قیادت میں کاروباری سرگرمیاں، تعلیم اور عوامی روابط کے فروغ کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے خاندانی منصوبہ بندی اور آبادی کے انتظام کے حوالے سے انڈونیشیا کے کامیاب تجربات سے استفادہ کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی جبکہ صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، ویکسین کی تیاری اور پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔انڈونیشیا کے سفیر نے خاتون اول کو سندھ کے مختلف علاقوں کے اپنے حالیہ دورے سے آگاہ کیا اور صوبے کی زرعی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کی صلاحیتوں کے بارے میں اپنے مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت، زراعت، پام آئل، چاول، سرمایہ کاری، صحت اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انڈونیشیا کے عزم کا اعادہ کیا۔سفیر نے اس موقع پر خاتونِ اول کو ایک یادگاری اشاعت بھی پیش کی جس میں معلوماتی خاکوں (انفوگرافکس) اور تاریخی ٹائم لائنز کے ذریعے پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات کے ارتقاء کو پیش کیا گیا ہے۔خاتون اول نے سفیر سے کہا کہ وہ حکومت انڈونیشیا اور وہاں کے عوام کے لیے ان کی نیک تمنائیں اور پرتپاک خیرسگالی کا پیغام پہنچائیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوستی مستقبل میں مزید مستحکم ہوگی اور دونوں ممالک اپنے عوام کے باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

پچھلی پوسٹ

زراعت و لائیو سٹاک کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے، وفاق رواں سال ایک ہزار مزید فریش گریجوایٹس کو جدید تربیت کیلئے چین بھجوائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper