کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی) بلوچستان عوامی پارٹی کے شعبہ خواتین کی سربراہ ۔رکن بلوچستان اسمبلی اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں فائرنگ سے 5 بے گناہ لوگوں
کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے- رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا-محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہاکہ بے گناہ اور معصوم مزدوروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل اور بلوچ روایات کے خلاف ہے۔

