کوئٹہ:وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ جمعرات کو یہاں آمد پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نےوزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیر

اعظم کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

