• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے قراردادوں پر مکمل عملدرآمد اور سخت احتساب کو یقینی بنایا جائے، پاکستان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 9, 2026
in پاکستان
0
تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے قراردادوں پر مکمل عملدرآمد اور سخت احتساب کو یقینی بنایا جائے، پاکستان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ تنازعات کے دوران ہونے والے جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے منظور کی گئی قراردادوں خصوصاً خواتین، امن اور سلامتی سے متعلق قراردادوں پر مکمل، دیانتدارانہ اور بلاامتیاز عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان قراردادوں میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ، واقعات کی تحقیقات، مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی اور متاثرین کے ازالے سے متعلق واضح ذمہ داریاں طے کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات پر موثر عمل درآمد سلامتی کونسل کے عزم کا حقیقی امتحان ہوگا۔ یہ اجلاس جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں 70 سے زائد ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ برائے تنازعات میں جنسی تشدد پرامیلا پیٹن نے تازہ رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں اقوامِ متحدہ نے تنازعات سے متعلق جنسی تشدد کے 9,788 مصدقہ واقعات ریکارڈ کیے، جو 2024 کے مقابلے میں دوگناسے بھی زیادہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ ایسے متعدد واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ تنازعات کے دوران جنسی تشدد نہ صرف افراد کی زندگیاں تباہ کرتا ہے بلکہ خاندانوں کو بکھیر دیتا ہے، معاشروں میں خوف پھیلاتا ہے اور آنے والی نسلوں تک اس کے اثرات باقی رہتے ہیں خصوصاً ان بچوں پر جو ایسے جرائم کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوامِ متحدہ کے فہرستیں تیار کرنے کے میکانزم میں سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود تمام تنازعات اور غیرملکی قبضے کی صورتحال شامل ہونی چاہیے تاکہ کسی بھی فریق کو احتساب سے استثنا حاصل نہ ہو۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ مسلسل ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف پابندیوں کے نظام کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے،عدالتی نظام کو متاثرین اور بچ جانے والوں کی ضروریات کے مطابق، آسان اور نفسیاتی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے، متاثرین کو بروقت طبی سہولیات، نفسیاتی معاونت، قانونی امداد، روزگار میں مدد اور مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی حقوق کے قوانین پر عمل درآمد ، امن عمل میں خواتین کی موثر شمولیت، بروقت انتباہی نظام، مستقل مالی معاونت، ذمہ دارانہ اسلحہ کنٹرول اور تنازعات کی بنیادی وجوہات بشمول غیرملکی قبضے اور حقِ خودارادیت سے انکار کا حل ناگزیر ہے۔ پاکستانی مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل، مخلصانہ اور غیرجانبدارانہ عمل درآمد ہی تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی عزم کا حقیقی پیمانہ ہوگا۔

پچھلی پوسٹ

پورٹ قاسم دنیا کی پانچ بہترین بندرگاہوں میں شامل ہو گئی ہے، افتخار احمد راؤ

اگلی پوسٹ

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper