زیارت( نمائندہ خصوصی)ضلع زیارت سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ مختلف تھانوں میں تعینات 30 پولیس اہلکاروں نے اپنی ملازمت سے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے اپنے استعفے متعلقہ افسران کو جمع کروا دیے ہیں۔ استعفے کی اصل وجوہات ابھی سامنے نہیں آ سکیں۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ امید ہے کہ حکام جلد اس مسئلے کو حل کر کے اہلکاروں کے تحفظات دور کریں
گے۔آج زیارت کی سرزمین نے اپنے 30 بیٹے کھو دیے۔راتوں کو جاگنے والے، سردی گرمی کی پرواہ نہ کرنے والے، عوام کی حفاظت کرنے والے 30 پولیس اہلکاروں نے اپنی وردی اتار کر استعفیٰ دے دیا۔کیا مجبوری تھی؟ کیا تھکن تھی؟ کیا نظام کی بے رخی تھی؟جواب ابھی کسی کے پاس نہیں۔بس اتنا پتہ ہے کہ زیارت کی سیکیورٹی کا ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔
اللہ کرے حکومت اور محکمہ پولیس اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور باقی اہلکاروں کا حوصلہ بڑھائے۔
