• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاک-بلغاریہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا دوطرفہ اور پارلیمانی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 9, 2026
in پاکستان
0
پاک-بلغاریہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا دوطرفہ اور پارلیمانی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پاکستان-بلغاریہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی کنوینر اور رکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں جمہوریہ بلغاریہ کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ بلغاریہ کے وفد کی قیادت ان کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے دوطرفہ تعلقات پیٹکو ڈوئیکوف کر رہے تھے جبکہ وفد میں پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا اور بلغاریہ کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی شامل تھے۔ملاقات سے قبل پاکستان کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (یورپ-I) اشتیاق احمد عقیل نے کنوینر کو پاک-بلغاریہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی اور پارلیمانی روابط، تجارت، اقتصادی تعاون، تعلیمی تبادلوں اور عوامی رابطوں کو بڑھانے کے مواقع کو اجاگر کیا۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے زیب جعفر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان باہمی احترام اور تعاون پر مبنی چھ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے بلغاریہ کی حکومت اور عوام کو وہاں حالیہ کامیاب پارلیمانی انتخابات اور نئی پارلیمنٹ کی تشکیل پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلغاریہ-پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ جلد ہی تشکیل پا جائے گا تاکہ پارلیمانی تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دی جا سکے۔انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کے باقاعدہ تبادلوں کے ذریعے پارلیمانی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ تعلیم، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت، نوجوانوں اور طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی بات کی۔ یورپی منڈیوں تک رسائی کے لیے بلغاریہ کی سٹریٹجک پوزیشن کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے، پاک-یورپی یونین بزنس فورم کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔ بلغاریہ کے ڈائریکٹر جنرل پیٹکو ڈوئیکوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ بلغاریہ کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مستقل سیاسی ڈائیلاگ، پارلیمانی سفارت کاری، وفود کے باقاعدہ تبادلوں اور قریبی عوامی رابطوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، نوجوانوں کی شمولیت اور روابط کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی دوری مضبوط اقتصادی تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔ انہوں نے بلغاریہ میں فرینڈشپ گروپ کے جلد قیام کی سہولت کاری اور پارلیمانی تبادلوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ زیب جعفر نے بطور سفیر اپنے دور تعیناتی کے دوران پاک-بلغاریہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا کی گرانقدر خدمات کو بھی سراہا۔بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے اپنے ریمارکس میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بلغاریہ میں فرینڈشپ گروپ کا قیام پارلیمانی روابط کو مزید منظم کرے گا اور دوطرفہ تعاون کو گہرا کرے گا۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے مسلسل تعاون پر کنوینر اور فرینڈشپ گروپ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید پروان چڑھے گی۔ملاقات کا اختتام پارلیمانی سفارت کاری کو مزید مستحکم کرنے، اقتصادی و تجارتی تعاون کو وسعت دینے، تعلیمی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

پچھلی پوسٹ

زیارت میں 30 پولیس اہلکاروں کا اجتماعی استعفیٰ

اگلی پوسٹ

پاکستانی قوم مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی قومی جمہوری اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ عقیدت اور احترام سے یاد رکھتی ہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستانی قوم مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی قومی جمہوری اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ عقیدت اور احترام سے یاد رکھتی ہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ

پاکستانی قوم مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی قومی جمہوری اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ عقیدت اور احترام سے یاد رکھتی ہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper