• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حج مکمل طور پر ڈیجیٹل دور میں داخل، صرف 14 دن میں 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد عازمین گھر بیٹھے رجسٹرڈ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 5, 2026
in پاکستان
0
حج مکمل طور پر ڈیجیٹل دور میں داخل، صرف 14 دن میں 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد عازمین گھر بیٹھے رجسٹرڈ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):حج انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی حکومتی پالیسی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق حج 2027 تا 2030 کے لیے آن لائن رجسٹریشن مہم کو عوام کی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور صرف پہلے 14 دنوں میں 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد خواہشمند عازمین حج نے گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے تیار کی گئی پاک حج موبائل ایپ اور آن لائن حج پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل انتہائی آسان، تیز، محفوظ اور شفاف بنایا گیا ہے۔اس جدید نظام نے عازمین کو بینکوں اور دفاتر کے طویل چکروں سے نجات دلائی ہے اور چند منٹ میں رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 75 ہزارعازمین نے سرکاری حج اسکیم جبکہ تقریباً 58 ہزار عازمین نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرائی۔صوبہ وار اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے 1 لاکھ 8 ہزار، سندھ سے 71 ہزار، خیبر پختونخوا سے 33 ہزار، اسلام آباد سے 11 ہزار، بلوچستان سے 7 ہزار، آزاد جموں و کشمیر سے 1 ہزار 500 اور گلگت بلتستان سے 700 افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔رجسٹرڈ عازمین میں 1 لاکھ 36 ہزار مرد جبکہ 96 ہزار خواتین شامل ہیں جو حج کی ادائیگی کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ آئندہ مرحلے سے متعلق ہدایات موصول ہونے تک حج 2027 تا 2030 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔ وزارت نے تمام خواہشمند عازمین حج سے جلد رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ آئندہ حج پالیسی کے تحت اپنی اہلیت برقرار رکھ سکیں۔

پچھلی پوسٹ

اورلینڈو، امریکہ۔5جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات و ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے اپنے دورۂ امریکہ کے دوران ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ (APPNA) کے 49ویں سالانہ کنونشن میں شرکت کی اورپاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اور پیشہ ور افراد سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور قومی تعمیر کے سفر میں فعال شراکت دار بنیں۔وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایپنا کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ’’اڑان پاکستان‘‘ کے وژن کے تحت انسانی وسائل کی ترقی کو قومی منصوبہ بندی کامرکزی ستون بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل معیاری تعلیم، بہتر صحت، آبادی کے مؤثر انتظام، جدید ٹیکنالوجی،جدت اور تحقیق میں سرمایہ کاری سے وابستہ ہے جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ماہرین اس قومی سفر میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔احسن اقبال نےاوورسیز پاکستانی ڈاکٹروں کوپاکستان کی صحت کے شعبے میں اپنی مہارت فراہم کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ٹیلی میڈیسن بیک اپ ماڈل تجویز کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساٹھ اضلاع میں ہر ضلع کے لیے امریکہ میں مقیم دس ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل پینل تشکیل دیا جائے، جو دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینے والے نوجوان ڈاکٹروں کو جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے طبی مشاورت فراہم کرے گا۔ ان کے مطابق اس اقدام سے علم اور تجربے کی منتقلی، طبی سہولیات کے معیار میں بہتری اور دورافتادہ علاقوں میں خصوصی طبی خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔وفاقی وزیر نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اوورسیزپاکستانی ماہرینِ طب پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اے آئی پر مبنی صحت کی سہولیات، ڈیجیٹل ہیلتھ پلیٹ فارمز اور جدید طبی ٹیکنالوجی کے فروغ میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ صحت کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوہیپاٹائٹس سی، ذیابیطس، تپ دق، پولیو، آبادی میں تیز رفتار اضافہ اور بچوں میں غذائی کمی جیسے بڑے انسانی ترقی کےچیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اور عالمی مہارت سے استفادہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل پاپولیشن کونسل کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جس کی سربراہی وزیراعظم کریں گے جبکہ تمام وزرائے اعلیٰ اس کے رکن ہوں گے تاکہ آبادی سے متعلق امور پر قومی سطح پر مربوط اقدامات کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں جاری ہیں جبکہ ذیابیطس سے بچاؤ اور آگاہی کے لیے جلد ملک گیر مہم شروع کی جائے گی۔سوال و جواب کے سیشن میں احسن اقبال نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں اختلافِ رائے اور پُرامن سیاسی اظہار ہر شہری کا آئینی حق ہے تاہم سیاسی اختلافات کو ریاستی اداروں اور پاکستان کے عالمی تشخص کو نقصان پہنچانے کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور ریاست کو الگ رکھا جانا چاہیے کیونکہ کوئی بھی جمہوری ملک اپنے قومی اداروں کو سیاسی مفادات کی نذر نہیں ہونے دیتا۔ انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ قومی خودمختاری اور پاکستان کی عالمی ساکھ کے تحفظ کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنی ترقی کی مکمل صلاحیت اس لیے حاصل نہیں کر سکا کیونکہ مختلف ادوار میں پالیسیوں کا تسلسل بار بار متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پایا، ملک میں امن بحال کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے تاریخی منصوبے کا آغاز کیا، جس نے طویل المدتی معاشی ترقی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2022 میں مخلوط حکومت نے قومی مفاد میں مشکل مگر ناگزیر فیصلے کیے، جن کی بدولت پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا، معیشت کو استحکام ملا اور مہنگائی کی شرح تقریباً 38 فیصد سے کم ہو کر 5 سے 6 فیصد تک آگئی، جس سے پائیدار معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوئی۔بعد ازاں اورلینڈو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران احسن اقبال نے اوورسیز سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور پیشہ ور افراد کو پاکستان میں برآمدات، ٹیکنالوجی شراکت داری اور پیداواری سرمایہ کاری کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کے تحت حکومت برآمدات پر مبنی، جدت پر استوار اور علم پر مبنی معیشت کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے، جس کا مقصد ملکی مسابقت میں اضافہ، سرمایہ کاری کا فروغ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور پائیدار معاشی ترقی کو تیز کرنا ہے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی عالمی روابط کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔احسن اقبال نے معرکۂ حق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے قومی اتحاد، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے اپنی خودمختاری کا کامیابی سے دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کا اگلا بڑا ہدف ’’معرکۂ معیشت‘‘ ہے، جس میں برآمدات، صنعتی مسابقت، جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ذریعے معاشی قوت حاصل کرنا ہوگی۔وفاقی وزیر نے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے شعبوں میں موجود مواقع پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے پاس وہ مہارت، تجربہ اور عالمی روابط موجود ہیں جو پاکستان کو ایک جدید، مسابقتی، اختراعی اور پائیدار معیشت بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اپنے دورے کے اختتام پر احسن اقبال نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت قانون کی حکمرانی، پالیسیوں کے تسلسل، سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت انہیں اڑان پاکستان کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے اور ایک خوشحال، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی پاکستان کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ مزید خبریں گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت ایک زندہ قوم کی پہچان ہے، بہادر افسر نے جرات، انسانیت اور فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اگلی پوسٹ

کارگل معرکے کے بہادر ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کارگل معرکے کے بہادر ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

کارگل معرکے کے بہادر ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper