• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں زرعی انقلاب، 9 لاکھ کسان کارڈز تقسیم،10 لاکھ کسان کارڈ کا ہدف اگلے ماہ تک مکمل

24 ہزار گرین ٹریکٹر، 10 لاکھ کی سبسڈی،12 ہزار سپر سیڈرز اور 10 مزید ماڈل ایگری مالز پنجاب کے کسانوں کی خدمت کیلئے حاضر انٹرن شپ پروگرام کے اگلے مرحلے میں مزید 1500 ایگری گریجویٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ صوبے بھر میں 10 نئے اور جدید سہولیات سے لیس ”ماڈل ایگری مالز“ بنائے جائیں گے،ماڈل ایگری مالز کا ڈیزائن منظور تھل ریجن میں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے 1ہزار تالاب اور آبپاشی اسکیمیں متعارف کرانے کا فیصلہ، تھل کے پسماندہ علاقوں میں 10ہزار ایکڑ پر مالٹے کے باغات لگانے،تھل ٹرانسفارمیشن پروگرام کی منظوری میکانائزیشن پروگرام کے تحت 280 جدید ترین زرعی مشینیں کاشتکاروں کو فراہم، جون 2027 تک کسانوں کو مجموعی طور پر 2000 جدید زرعی مشینیں فراہم کرنے کا ہدف مقرر ماضی میں کسی حکومت نے کسانوں کو اتنی بڑی تعداد میں ٹریکٹرز فراہم نہیں کیے، ہم نے کسان کو حقیقی معنوں میں ایمپاور کیا ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 2, 2026
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں زرعی انقلاب، 9 لاکھ کسان کارڈز تقسیم،10 لاکھ کسان کارڈ کا ہدف اگلے ماہ تک مکمل
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں بڑا زرعی انقلاب……پنجاب بھر میں 9 لاکھ کسان کارڈز تقسیم کردیئے گئے ہیں جبکہ360 ارب کا لون جاری کیا چکا ہے اور99 فیصد لون کی ریکوری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ تھل سے پوٹھوہار تک،جنوبی پنجاب سے سینٹرل پنجاب تک کسان کی ایمپارومنٹ کا سلسلہ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے تیز کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے24 ہزار گرین ٹریکٹر، 10 لاکھ کی سبسڈی،12 ہزار سپر سیڈرز اور 10 مزید ماڈل ایگری مالز پنجاب کے کسانوں کے لئے فراہم کیے ہیں۔ صوبہ پنجاب ایک ملین کسان کارڈز کی فراہمی کے تاریخی ہدف کو31 اگست 2026 تک مکمل کر لے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کسان کو کھاد مافیا سے مستقل تحفظ دیا،سوا دو سال سے ابتک یوریا کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ زراعت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کسان کارڈ اور زرعی میکانائزیشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بین الاقوامی آڈٹ فرم KPMG کسان کارڈ کے اثرات کی رپورٹ 30 ستمبر تک پیش کرے گی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے کسان کارڈ پروگرام کی عالمی سطح پر تشہیر کی جائے گی۔ اس موقع پر انٹرن شپ پروگرام کے اگلے مرحلے میں مزید 1500 ایگری گریجویٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ماڈل ایگری مالز کا ڈیزائن منظور، تصویری شواہد اور ماڈل پیش کر دئیے گئے۔صوبہ بھر میں 10 نئے اور جدید سہولیات سے لیس ”ماڈل ایگری مالز“ بنائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تھل ٹرانسفارمیشن پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں تھل ریجن میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے 1000 تالاب اور آبپاشی سکیمیں متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تھل کے پسماندہ علاقوں میں 10,000 ایکڑ پر مالٹے کے باغات لگانے کی بھی منظوری دیدی ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اب تک 9 لاکھ کسان کارڈز جاری کیےجا چکے ہیں۔ کسان کارڈ پروگرام میں مزید 50 ہزار کاشتکاروں کا اضافہ کرکے 10 لاکھ کے ہدف کو جلد پورا کیا جائیگا۔کسانوں کو اب تک 360 ارب روپے کے بلا سود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کسان کارڈ کے تحت دئیے گئے قرضوں کی ریکوری کی شرح 99 فیصد رہی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ میکانائزیشن پروگرام کے تحت اب تک 280 جدید ترین زرعی مشینیں کاشتکاروں کو فراہم کی جا چکی ہیں۔ اس موقع پر جون 2027 تک کسانوں کو مجموعی طور پر 2000 جدید زرعی مشینوں کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جاری کردہ قرضوں کا 80 فیصد حصہ کسانوں نے کھادوں کی خریداری کے لیے استعمال کیا۔ خریف کی فصل کے لیے 116 ارب کا قرضہ فراہم کیا گیاجس میں سے 62 ارب روپے استعمال ہو چکے ہیں۔ خریف قرضوں کا 75 فیصد حصہ کاشتکاروں نے خالصتاً کھاد پر خرچ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم نے کسان کو حقیقی معنوں میں ایمپاور کیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تین مراحل کے دوران 34 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ٹریکٹر حاصل کرنے والے 41 فیصد کاشتکار ایسے ہیں جنہیں زندگی میں پہلی بار ٹریکٹر ملا۔ 20 فیصد کسانوں نے ٹریکٹر کے ساتھ جدید زرعی آلات (Implants) بھی خریدے ہیں۔ 32 فیصد کاشتکار دیگر کسانوں کو سروس پرووائیڈر کے طور پر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 3 سال میں 50 ہزار ٹریکٹرز دئیے جائیں گے۔ ماضی میں کسی حکومت نے کسانوں کو اتنی بڑی تعداد میں ٹریکٹرز فراہم نہیں کیے۔ ٹریکٹرز کی تقسیم کے پورے طریقہ کار میں انسانی مداخلت مکمل طور پر ختم کرکے کمپیوٹرائزڈ کر دی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے فیلڈ میں جا کر 12 ہزار 650 ٹریکٹرز کی جسمانی تصدیق کا عمل مکمل کیا۔ اب تک 24 ہزارٹریکٹرز کسانوں کے حوالے کیے جا چکے ہیں، 99.7 فیصد فیلڈ میں موجود ہیں۔ جسمانی تصدیق کے دوران 35 ٹریکٹرز موقع پر موجود نہ ہونے پر الاٹیز کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔ وزیر اعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کسانوں کو فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے کی ریکارڈ سبسڈی دی جا رہی ہے۔ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے 3 ہزار ایگری گریجویٹس کو انٹرن شپ پروگرام میں شامل کیا گیا۔ ایگری انٹرنز کے ذریعے صوبے کی 12 ملین ایکڑ اراضی پر کسانوں کووسیع خدمات فراہم کی گئیں۔ انٹرن شپ مکمل کرنے والے 30 فیصد ایگری گریجویٹس مستقل طور پر برسرِ روزگار ہو چکے ہیں۔زرعی انٹرنز کی مختلف نجی اور سرکاری اداروں میں جاب پلیسمنٹ کی شرح 50 فیصد رہی۔ میکانائزیشن پروگرام کے تحت اب تک 280 جدید ترین زرعی مشینیں کاشتکاروں کو فراہم کی جا چکی ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جون 2027 تک کسانوں کو مجموعی طور پر 2000 جدید زرعی مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ پانی کی بچت کے لیے پنجاب بھر میں نہری کھالوں کی پختگی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ کاشتکاروں کی سہولت کے لیے 1000 لیزر لینڈ لیولر فراہم کیے جا رہے ہیں۔جدید آبپاشی کے تحت 1000 ایکڑ اراضی کو ہائی ایفیشینسی اریگیشن سسٹم پر منتقل کر دیا گیا۔ پانی کی بہتر فراہمی کے لیے مزید 1200 واٹر کورسز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سینٹرل پنجاب میں زیرِ زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے کے لیے 1000 ریچارجنگ ویلز قائم کیے جا رہے ہیں۔ پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 4000 میں سے 2400 ایکڑ اراضی کو کاشت کے لیے تیار کر لیا گیا۔ خطہ پوٹھوہار میں بارانی پانی ذخیرہ کرنے کے لیے 1000 واٹر اسٹوریج پونڈز قائم کر دئیے گئے۔ تھل کے علاقے میں 11ہزار ایکڑ پر ہائی ایفیشینسی اریگیشن سسٹم نصب کیا جائے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ دالوں کی مقامی کاشت کو فروغ دینے کے لیے کسانوں کو 3000 جدید مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ سموگ اور باقیات جلانے کے خاتمے کے لیے کسانوں میں اب تک 5 ہزار سپر سیڈر تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں رواں سال کسانوں کو مزید 7 ہزار سپر سیڈر فراہم کرنے کا ہدف مقررکیا گیاہے۔ سپر سیڈر ٹیکنالوجی کے زبردست استعمال سے 3.5 ملین ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کی جائے گی۔ اکتوبر 2026 تک کسانوں کو فراہم کردہ سپر سیڈرز کی مجموعی تعداد 12,000 تک پہنچا دی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو کھاد کی رسد، طلب اور مارکیٹ قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان یوریا کھاد کی مقامی پیداوار اور ضروریات میں مکمل طور پر خودکفیل ہے۔ صوبے میں گزشتہ سوا دو سال سے کھاد کی قیمتوں کو 4400 سے 4500 روپے کی حد میں برقرار رکھا گیا ہے۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/07/WhatsApp-Video-2026-07-02-at-1.11.19-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

پاکستان اور چین سی پیک 2.0 کے تحت اقتصادی تعاون کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اگلی پوسٹ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے  اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper