• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات

سپیکرپنجاب اسمبلی کا وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی دو سالہ کارکردگی کو تاریخی اور بے مثال دور قرار دیکر زبردست خراجِ تحسین، اضلاع اور تحصیل کی سطح پر الیکٹرک بسیں چلانے کے اقدام کی بھرپور ستائش وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی خدمات کا اعتراف اور تعریف پنجاب اسمبلی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کیلئے سپیکرپنجاب اسمبلی کے اقدامات انتہائی شاندار ہیں:مریم نواز شریف ہمارا واحد ہدف پنجاب کے ہر شہری تک ریلیف پہنچانا اور صوبے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانا ہے، عوامی خدمت کے سفرکی رفتارکو مزید تیز کیا جائیگا ”ستھرا پنجاب“ اور”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام کو بین الاقوامی پزیرائی ملنا پنجاب کیلئے قابلِ فخر ہے، پرفارمنس صرف باتوں تک نہیں، زمین پر بولتی نظر آ رہی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 1, 2026
in پاکستان
0
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے  اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی سیاسی صورتحال اور بجٹ اجلاس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی دو سالہ کارکردگی کو تاریخی اور بے مثال دور قرار دیکر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب میں پہلی بار اضلاع اور تحصیل کی سطح پر الیکٹرک بسیں چلانے کے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے اقدام کی بھرپور ستائش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی پنجاب اسمبلی کے لیے خدمات کا اعتراف کیااور زبردست تعریف کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کے لیے سپیکر کے اقدامات انتہائی شاندار ہیں۔ بہترین قانون سازی اور ایوان کو انتہائی احسن اور مدبرانہ انداز میں چلانے پرسپیکر ملک محمد احمد خان کا کردار قابلِ فخر ہے۔ ہمارا واحد ہدف پنجاب کے ہر شہری تک ریلیف پہنچانا اور صوبے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوامی خدمت کا جو سفر ہم نے شروع کیا ہے، اس کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پہلی بار وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ”ستھرا پنجاب“سے شہریوں کو صفائی اور بہترین ماحول کا آئینی حق فراہم کیا۔ ”ستھرا پنجاب“ اور”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام کو بین الاقوامی پزیرائی ملنا پنجاب کے لیے قابلِ فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پرفارمنس صرف باتوں تک نہیں، زمین پر بولتی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں تیز ترین رسپانس اور گڈ گورننس کا ایک مثالی ماڈل قائم کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس عوامی امنگوں کا ترجمان اور صوبے کی ترقی کا سنگِ میل ثابت ہوگا۔ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات تاریخی ہیں۔ اسپیکرملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں خواتین کا خود کو محفوظ سمجھنا اور نوجوانوں کا مستقبل سے پُرامید ہونا مریم نواز شریف کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف دن رات عوامی خدمت کے لیے فیلڈ میں سرگرم
عمل نظر آتی ہیں۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں زرعی انقلاب، 9 لاکھ کسان کارڈز تقسیم،10 لاکھ کسان کارڈ کا ہدف اگلے ماہ تک مکمل

اگلی پوسٹ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper