• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

تشدد، غیر انسانی یا توہین آمیز سلوک کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول ہے، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین تشدد اور توہین آمیز و غیر انسانی سلوک کا سامنا کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 26, 2026
in پاکستان
0
پاکستان منشیات، ان کی غیر قانونی ترسیل اور نوجوانوں تک رسائی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تشدد، غیر انسانی یا توہین آمیز سلوک کو کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مکروہ اقدامات انسانی حقوق اور انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین اور اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہیں۔تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن جو آج جمعہ کو منایا جارہا ہے، کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن پر پاکستان دنیا بھر میں تشدد کے متاثرین سے پرخلوص انداز میں اظہار یکجہتی کرتا ہے۔آج پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر تشدد کی ہر شکل کے خاتمے، انسانی وقار، انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن انسان کی عزت و تکریم کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور یاد دہانی کراتا ہے کہ تشدد، غیر انسانی یا توہین آمیز سلوک کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول ہے۔ ایسے مکروہ اقدامات انسانی حقوق اور انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور بین الاقوامی قوانین اور اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان انسان کے تقدس و وقار سے متعلق اسلامی اقدار کی رہنمائی اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی روشنی میں تشدد کے خاتمے اور تمام افراد کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے قومی عزم کا اعادہ کرتا ہے۔کسی بھی نوعیت کے معاشرتی تشدد کے متاثرین بہترین طبی، نفسیاتی، قانونی اور سماجی معاونت کے حقدار ہیں اور تشدد کے مرتکب افراد کا احتساب یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لئے متعلقہ قوانین کے موثر نفاذ، قانونی و ادارہ جاتی اصلاحات اور ریاستی تحفظ و نگرانی کے نظام کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی قابضین کی طرف سے وسیع پیمانے اور منظم انداز میں تشدد کے بطور ہتھیار استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام ریاستی جبر و استبداد، قابضین کے بدترین تشدد اور توہین آمیز و غیر انسانی سلوک کا سامنا کر رہے ہیں۔قابضین کے جرائم کی مذمت اور انکی جوابدہی مشترکہ عالمی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کےمتاثرین کی مشکلات و مصائب کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ عالمی سطح پر متعدد، مستند رپورٹس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں من مانی گرفتاریوں، دورانِ حراست تشدد، جبری گمشدگیوں، اجتماعی سزاؤں، اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندیوں اور سیاسی اختلافِ رائے کو دبانے کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے حوالے سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹس اور تحفظات درحقیقت منظم تشدد کی عالمی تصدیق ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے عالمی سطح پر مرتکب عناصر کا احتساب یقینی بنایا جائے اور تشدد کے متاثرین کے تحفظ کے لیے موثر اور بامعنی بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج کے دن بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں تشدد کے متاثرین سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہے اور ان کی غیر ملکی تسلط کے خلاف جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ان کے حق خودارادیت کی بھرپور تائید کرتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان ایران سے خام تیل کی درآمدات پر سالانہ 340 ملین ڈالر کی بچت کرسکتا ہے ، رپورٹ

اگلی پوسٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تشدد کے متاثرین کی حمایت کا عالمی دن منایا گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان سمیت دنیا بھر میں تشدد کے متاثرین کی حمایت کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تشدد کے متاثرین کی حمایت کا عالمی دن منایا گیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper