• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ڈیجیٹل پاکستان ،8 لاکھ نوجوانوں کی وزیراعظم ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شمولیت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 23, 2026
in پاکستان
0
ڈیجیٹل پاکستان ،8 لاکھ نوجوانوں کی وزیراعظم ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شمولیت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت قائم کردہ پاکستان کا پہلا قومی ڈیجیٹل یوتھ پلیٹ فارم، ڈیجیٹل یوتھ ہب (ڈی وائی ایچ) 8 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ یوزرز کے ساتھ ایک بڑا سنگ میل عبور کر چکا ہے جو نوجوانوں کی ڈیجیٹل بااختیاری میں ایک اہم پیش رفت ہے۔منگل کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق ڈیجیٹل یوتھ ہب ایک ’’ون۔سٹاپ پلیٹ فارم‘‘ کے طور پر کام کرتا ہے جو نوجوانوں کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فور ایز (4Es) یعنی تعلیم، روزگار، شمولیت اور ماحولیات سے متعلق مواقع سے جوڑتا ہے۔یہ پلیٹ فارم آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے نوجوانوں کو نوکریوں، سکالرشپس، ہنر کی تربیت، رضاکارانہ مواقع اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق سرگرمیوں تک ذاتی نوعیت کی رسائی فراہم کرتا ہے۔اب تک ڈیجیٹل یوتھ ہب پر 8 لاکھ 240 سے زائد نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ 3 ہزار 163 ادارے اس پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک ہیں۔ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے 1 لاکھ 14 ہزار 783 سے زائد مواقع دستیاب ہیں جن میں 1 لاکھ 14 ہزار 374 روزگار کے مواقع، 292 تعلیمی مواقع، 38 سماجی شمولیت کے مواقع اور 79 ماحولیات سے متعلق مواقع شامل ہیں۔ڈیجیٹل یوتھ ہب وزیراعظم یوتھ پروگرام کے مختلف فلیگ شپ منصوبوں تک رسائی کا بھی مرکزی ذریعہ ہے، جن میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم، وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام، وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم، پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (پی ای ای ایف)، گرین یوتھ موومنٹ اور وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ اینڈ سپورٹس لیگ سمیت دیگر اہم اقدامات شامل ہیں۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے پاکستانی نوجوانوں کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈی وائی ایچ پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب صرف ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم نہیں بلکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے اور انہیں ملکی ترقی میں موثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کی ایک قومی تحریک ہے۔انہوں نے سرکاری و نجی اداروں، تعلیمی تنظیموں، ترقیاتی شراکت داروں اور بین الاقوامی اداروں کو دعوت دی کہ وہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کا حصہ بنیں اور پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں اور مواقع سے جوڑنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈیجیٹل یوتھ ہب تک رسائی وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ www.pmyp.gov.pk پر دستیاب ہے اور Android اور iOS دونوں کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

پچھلی پوسٹ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا، پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی

اگلی پوسٹ

سوئٹزرلینڈ میں ایران، امریکہ اور ثالث ممالک کے تکنیکی مذاکرات مکمل، چار ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سوئٹزرلینڈ میں ایران، امریکہ اور ثالث ممالک کے تکنیکی مذاکرات مکمل، چار ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق

سوئٹزرلینڈ میں ایران، امریکہ اور ثالث ممالک کے تکنیکی مذاکرات مکمل، چار ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper