• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کی پائیدار عکاسی ہے، خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 22, 2026
in پاکستان
0
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کی پائیدار عکاسی ہے، خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے اس وژن کی ایک پائیدار عکاسی ہے جس کا مقصد معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو سہارا اور مواقع فراہم کرنا تھا۔انہوں نے شفافیت، مالی شمولیت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے جاری اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موثر سماجی تحفظ کے پروگرام مستحق خاندانوں کی معاونت اور خواتین کو معاشی و سماجی زندگی میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت کی جہاں انہیں پروگرام کی پیش رفت، جاری اصلاحات اور ملک بھر کے مستحق خاندانوں پر اس کے اثرات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔خاتون اول کو بتایا گیا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران بی آئی ایس پی کے لیے 716 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ مالی سال 2026-27 کے لیے 844 ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ انہیں آگاہ کیا گیا کہ بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت اس وقت 1 کروڑ 20 لاکھ گھرانوں کو سہ ماہی بنیادوں پر 14,500 روپے نقد امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ جنوری 2027ء سے اس وظیفے کو بڑھا کر 18,000 روپے کرنے کا منصوبہ ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت 1 کروڑ 24 لاکھ بچوں کو تعلیمی معاونت فراہم کی جا رہی ہے جس کے لیے کم از کم 70 فیصد سکول حاضری کی شرط رکھی گئی ہے۔ اسی طرح بے نظیر نشوونما پروگرام کے ذریعے تقریباً 20 لاکھ حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی معاونت کی جا رہی ہے جبکہ پائلٹ مرحلے کے تحت 52 ہزار نوعمر لڑکیوں کو بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔خاتون اول کو بتایا گیا کہ صدر آصف علی زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے شروع کیا گیا بے نظیر ہنرمند پروگرام مستحق افراد کو مفت فنی تربیت فراہم کر رہا ہے جس میں اب تک 7 ہزار سے زائد افراد داخلہ لے چکے ہیں۔ ڈیجیٹل شعبے میں وزیراعظم کے ’’کیش لیس اکانومی‘‘ اقدام کے تحت ایک کروڑ سے زائد مستحقین کو ڈیجیٹل سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے باضابطہ مالیاتی نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 85 لاکھ سے زائد مفت سمیں تقسیم کرکے والٹس سے منسلک کی جا چکی ہیں جبکہ 4 لاکھ 10 ہزار سے زائد مستحقین کو ڈیجیٹل اور مالیاتی خواندگی کی تربیت بھی دی گئی ہے۔مزید بتایا گیا کہ قومی سماجی و معاشی رجسٹری میں 3 کروڑ 87 لاکھ گھرانوں کا ڈیٹا موجود ہے جبکہ 2 کروڑ 30 لاکھ گھرانے ڈائنامک رجسٹری کے تحت اپنی معلومات اپ ڈیٹ کر چکے ہیں۔ حالیہ تصدیقی عمل کے نتیجے میں 35 لاکھ سے زائد نئے ممکنہ طور پر اہل خاندانوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔خاتون اول کو عالمی بینک کی ایک تحقیق کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس کے مطابق بی آئی ایس پی 1 کروڑ 3 لاکھ سے زائد خاندانوں کی معاونت کر رہا ہے جو پاکستان کے تقریباً 24 فیصد گھرانوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق پروگرام کے تحت تقسیم کیے جانے والے ہر ایک روپے کے بدلے مقامی معیشت میں 2.34 روپے کی حقیقی آمدنی پیدا ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ کل آمدنی میں اضافے کا 68 فیصد حصہ معاشرے کے غریب ترین 40 فیصد گھرانوں کو حاصل ہوتا ہے جبکہ یہ پروگرام 16 لاکھ 60 ہزار کل وقتی مساوی روزگار کے مواقع کی حمایت کرتا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے پیدا ہونے والی معاشی سرگرمی قومی خزانے کو سالانہ تقریباً 174 ارب روپے واپس فراہم کرتی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے اس وژن کی ایک پائیدار عکاسی ہے جس کا مقصد معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو سہارا اور مواقع فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے شفافیت، مالی شمولیت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے جاری اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موثر سماجی تحفظ کے پروگرام مستحق خاندانوں کی معاونت اور خواتین کو معاشی و سماجی زندگی میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس سے قبل اپنے استقبالیہ کلمات میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ یہ پروگرام 2008ء میں صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کے مطابق شروع کیا تھا اور یہ معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے باوقار سماجی تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا عملی اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی اب محض نقد امداد تک محدود نہیں بلکہ ایک جامع، ڈیجیٹل اور بااختیار بنانے والے سماجی تحفظ کے نظام کی جانب بڑھ رہا ہے۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری، رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے چیئرمین بھی موجود تھے۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ان کیمرا اجلاس

اگلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے

وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper