• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز

قطر کا امریکہ ایران مذاکرات میں تسلسل کا خیرمقدم: ایرانی قیادت نے بحران کو بردباری سے سنبھالا اور ٹرمپ بھی امن کے لیے مخلص ہیں، شہبازشریف

قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان التھانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات میں تسلسل کا خیرمقدم کرتا ہے جبکہ برگن سٹاخ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت نے اس پورے بحران کو بڑی سنجیدگی اور بردباری سے سنبھالا ہے جبکہ صدر ٹرمپ بھی امن کے لیے مخلص ہیں۔

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 22, 2026
in انٹرنیشنل افیئرز, پاکستان
0
سوئٹزرلینڈ میں امریک اور ایران کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات میں 80 منٹ بعد وقفہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برگن اسٹاک لندن ( بی بی سی اردو ڈاٹ کام)پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے ک ایران کی قیادت کو حالیہ بحران سے نمٹنے کے انداز پر سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نےخطے کی صورتِ حال کو بہتر کرنے کے لیے ’وقار‘ کا مظاہرہ کیا۔سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن سٹاخ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت نے اس پورے بحران کو بڑی سنجیدگی اور بردباری سے سنبھالا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ ایرانی قیادت واقعی خطے میں امن کو فروغ دینا چاہتی ہے۔‘وزیرِاعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی امن کے خواہاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’میرا یہ ماننا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ بھی امن کے لیے مخلص ہیں اور مجھے اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ وہ امن پسند شخصیت ہیں۔‘سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے شریک ثالث قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان التھانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ اور ایران کے مذاکرات کے تسلسل کا خیرمقدم کرتا ہے۔ایکس پر اپنے پیغام میں محمد بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ’ہم لوسرن لیک اجلاس کی کارروائی کے انعقاد اور آج سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت کے جاری رہنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ طہم پاکستان سمیت ان تمام فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اس مفاہمت میں کردار ادا کیا اور ہم اس سلسلے میں مزید پیش رفت کے خواہاں ہیں۔‘ انھوں نے مذاکرات کی میزبانی پر سوئٹزرلینڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔قطر کے وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران کی جانب سے امریکہ سے بلاواسطہ مذاکرات کے پہلے دور کے بعد امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان پر احتجاج کیا گیا تھاصدر ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے لبنان میں اپنے گماشتہ گروہوں کو ’مسائل پیدا کرنے‘ سے نہ روکا تو وہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ایرانی وفد کے ارکان احتجاجاً پہلے دور کی تکمیل پر مشاورتی عمل مکمل کرنے کے بعد کانفرنس روم میں واپس آنے کی بجائے برگن سٹاخ میں اپنی قیام گاہ میں چلے گئے تھے۔برگن سٹاخ میں موجود پاکستانی صحافی انس ملک کے مطابق اگرچہ ایرانی وفد اپنی قیام گاہ میں ہی ہے لیکن بلواسطہ بات چیت کا سلسلہ پاکستان اور قطر کے نمائندوں کی مدد سے جاری ہے۔ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیرِ اعظم نے گفتگو کی۔ لیکن اس موقع پر ایرانی وفد موجود نہیں تھا۔ایرانی براڈ کاسٹ کارپوریشن کے نمائندے نے بتایا کہ ایرانی وفد نے اصرار کیا کہ وہ امریکی وفد کے ہمراہ کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتے۔اب تک ان مذاکرات میں کیا پیش رفت ہوئی ہے؟ جانیے برگن سٹاخ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار خالد کرامت سے۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ملک کی قومی تیل کمپنی این آئی او سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر حمید بورد کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے چار فریقی مذاکرات کے دوران اتوار کو ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور متعلقہ استثناؤں کا معاملہ زیر بحث آیا۔اتوار کے روز ایک انٹرویو میں، سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے چار فریقی مذاکرات میں شامل ایرانی وفد کے رکن کا کہنا تھا کہ بحری ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد ایرانی تیل کی برآمد خلیج فارس کے راستے دوبارہ شروع ہو گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ایرانی جہاز پہلے سے مقررہ محدود تصوراتی لائن کو عبور کر چکے ہیں اور اب اپنے مقررہ مقامات کی جانب رواں دواں ہیں۔حمید بوارد کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ملک کی ماہانہ تیل برآمدات کا تقریباً نصف حصہ بیرونِ ملک بھیجا جا چکا ہے اور مفاہمتی ادداشت پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ برآمدات مکمل صلاحیت کے ساتھ جاری رہیں گی۔حمید بوارد نے یہ بھی بتایا کہ ’مذاکرات کے دوران ہم نے سرمایہ کاری اور تیل کی پابندیوں کے خاتمے سے متعلق امور کو سنجیدگی سے آگے بڑھایا۔ اس معاملے پر امریکی فریق کو ترامیم بھی تجویز کی گئی ہیں، جن کے نفاذ کے لیے ہم پرامید ہیں۔‘ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتا، بہتر ہے وہ اپنے بیانات سے باز رہے۔باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں لکھا کہ ’ کیا وہ خود سے یہ نہیں سوچتے کہ اگر ان کی دھمکیوں کا کوئی اثر ہوتا تو آج وہ مایوسی کے اس مقام پر نہ پہنچتے؟ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’ہم امریکیوں کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے، بہتر ہے کہ وہ اپنے بیانات میں محتاط رہیں۔ ہماری مسلح افواج دوسرے طریقے سے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔‘یاد رہے کہ سوئٹزر لینڈ میں ایران، امریکہ مذاکرات کے آغاز کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر دھمکی دی تھی کہ ایران کو لبنان میں اپنی پراکسیوں کو فوری طور پر روکنا چاہیے، اگر ایران ایسا نہیں کرتا تو ہم اسے ایک بار پھر سختی سے نشانہ بنائیں گے، بالکل پچھلے ہفتے کی طرح، بلکہ اس سے بھی زیادہ۔‘

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف سےسوئٹزرلینڈ کے نائب صدر اور وزیر خارجہ کی ملاقات،ایران امریکہ مذاکراتی عمل میں پاکستان کے موثرثالثی کردار کو سراہا

اگلی پوسٹ

قاہرہ میں آر۔فورکے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اسلام آبادمفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم،خطے کے امن واستحکام کیلئے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی،اعلامیہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
قاہرہ میں آر۔فورکے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اسلام آبادمفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم،خطے کے امن واستحکام کیلئے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی،اعلامیہ

قاہرہ میں آر۔فورکے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اسلام آبادمفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم،خطے کے امن واستحکام کیلئے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی،اعلامیہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper