• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

مذاکرات کی کامیابی سے دنیا بھر میں امن، ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے میں مدد ملے گی،صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث مذاکرات ممکن ہوئے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مذاکرات کے لیے انتہائی اہم کردار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

’ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ‘‘ کے تسلسل میں پاکستان کی میزبانی میں امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کے آغاز کے موقع پر اپنے افتتاحی کلمات میں کیا۔اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ بھی موجود تھے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سمٹ ہال آمد پر امریکی اور ایرانی وفود کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا،وفود کے ارکان کے ساتھ مصافحہ کیا، ان کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 21, 2026
in پاکستان
0
مذاکرات کی کامیابی سے دنیا بھر میں امن، ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے میں مدد ملے گی،صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث مذاکرات ممکن ہوئے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مذاکرات کے لیے انتہائی اہم کردار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برگن اسٹاک،سوئٹزرلینڈ۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی امن کے لیے اہم موقع ہے،ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں،مذاکرات کی کامیابی سے دنیا بھر میں امن، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی،صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث مذاکرات ممکن ہوئے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مذاکرات کے لیے انتہائی اہم کردار ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو یہاں’’ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ‘‘ کے تسلسل میں پاکستان کی میزبانی میں امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کے آغاز کے موقع پر اپنے افتتاحی کلمات میں کیا۔اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ بھی موجود تھے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سمٹ ہال آمد پر امریکی اور ایرانی وفود کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا،وفود کے ارکان کے ساتھ مصافحہ کیا، ان کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح پر مذاکرات عالمی امن کے لیے اہم موقع ہے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی بصیرت افروز اور مدبرانہ قیادت کی بدولت مذاکرات کا انعقاد ممکن ہوا ہے،یہاں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان بامقصد گفتگو ہوگی اور ہم پر امید ہیں کہ ان کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوں گے،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے ملک کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں ،قطر کے وزیراعظم کے کردار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مذاکرات کے لیے انتہائی اہم کردار ہے،انہوں نے اس کے لیے بہت کاوشیں کیں،انہی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں آج یہاں پہ ہم اکٹھے ہوئے ہیں،مذاکرات کی کامیابی کے لیے انتہائی پر امید ہیں،جس سے دنیا بھر میں امن، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ آج امن ،ترقی اور بحران کے خاتمے کے لیے عظیم دن ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے مشرق وسطی میں استحکام ممکن ہے،تعمیری مذاکرات کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے،امن کے لیے ایران کے مثبت کردار کے خواہاں ہیں،معاملات پر مثبت گفت وشنید کی ضرورت ہے،قیام امن کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن اور مذاکرات کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار لائق تحسین ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں،پاکستان کے کردار کو دنیا میں سراہا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات میں قطر کا کردار بھی قابل تعریف ہے،ہم مستقبل کے لیے مزید بہتر کام کرنا چاہتے ہیں،مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے،لبنان کی صورتحال پر تشویش ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لبنان میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔اس موقع پر قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے خطے اور دنیا میں قیام امن اور امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لئے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/06/WhatsApp-Video-2026-06-21-at-10.52.55-PM.mp4
پچھلی پوسٹ

پاکستان کا فیفا ورلڈ کپ 2034 کے لیے 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بھیجنے کا ہدف

اگلی پوسٹ

محرم الحرام میں سیاسی مہروں نے محض الیکشن کے چکر میں آزاد کشمیر کو خونریز تعطل میں دھکیل دیا ہے۔ مشعال حسین ملک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
محرم الحرام میں سیاسی مہروں نے محض الیکشن کے چکر میں آزاد کشمیر کو خونریز تعطل  میں دھکیل دیا ہے۔ مشعال حسین ملک

محرم الحرام میں سیاسی مہروں نے محض الیکشن کے چکر میں آزاد کشمیر کو خونریز تعطل میں دھکیل دیا ہے۔ مشعال حسین ملک

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper