لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے موسیقی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے۔پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین
الاقوامی شناخت دی- وزارتِ اطلاعات و ثقافت الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جارہی ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ فن اور موسیقی کے لئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے نادار فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے-موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچا تی ہے۔
