• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ملکی وقار بلند کرنے پر صدر مملکت، وزیراعظم سمیت قومی قیادت کو خراجِ تحسین، سندھ کے ہیلتھ ماڈل کی تعریف، بجٹ میں عوامی ریلیف اور سندھ کے پانی و بجلی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سومرو

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 17, 2026
in پاکستان
0
ملکی وقار بلند کرنے پر صدر مملکت، وزیراعظم سمیت قومی قیادت کو خراجِ تحسین، سندھ کے ہیلتھ ماڈل کی تعریف، بجٹ میں عوامی ریلیف اور سندھ کے پانی و بجلی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سومرو
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سومرو نے مشکل وقت میں درست فیصلوں اور پالیسیوں کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کرنے اور امن پسندی ثابت کرنے پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے گلگت بلتستان میں جمہوریت کے فروغ اور پیپلز پارٹی کی کامیابی پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی سیاسی محنت کو بھی سراہا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے این آئی سی وی ڈی ، ایس آئی یو ٹی اور گمبٹ انسٹیٹیوٹ جیسے عالمی معیار کے طبی اداروں کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرنے کے بعد انہوں نے عوامی اور صوبائی مسائل پر کھل کر بات کی اور کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے پیشِ نظر عوام کو ایک بڑے ریلیف بجٹ کی امید تھی۔انہوں نے نوجوانوں کے لئے ایڈوانس ٹیکنالوجی اور روزگار کے شعبوں میں وفاقی سرمایہ کاری کو نا کافی قرار دیا جبکہ زراعت کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کاشتکاروں کو یوریا، ڈی اے پی، ڈیزل اور بجلی پر خصوصی سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا۔ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سومرو نے صوبائی حقوق کا دفاع کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 1991 کے واٹر ایکارڈ کے تحت سندھ اور بلوچستان کو ان کے حصے کا آئینی پانی دیا جائے تاکہ کاشتکار بروقت فصلیں کاشت کر سکیں۔ انہوں نے کراچی کے لئے’’کے فور‘‘ (K-4) واٹر پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے وفاق سے فعال اور فوری تعاون کا مطالبہ بھی دہرایا۔ تعلیمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں 26 ملین بچوں بالخصوص بچیوں کے سکولوں سے باہر ہونے پر تشویش ظاہر کی اور وفاقی حکومت سے لانگ ٹرم پالیسی بنانے سمیت تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے منشیات کے رجحان پر وزیر داخلہ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون (G-11) میں پولی کلینک ہسپتال کی توسیع کا منصوبہ گزشتہ 5 سال سے تعطل کا شکار ہونے پر بھی وفاق کی توجہ مبذول کرائی۔انہوں نے اپنے حلقہ پنوعاقل میں بجلی کی بدترین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ جون کے شدید مہینے میں جب وہاں کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا تو سیپکو نے کئی روز تک مسلسل لوڈ شیڈنگ کر کے عوام کی زندگی اجیرن کر دی۔ انہوں نے ائیرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھنے والے حکام کی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر سے متعلقہ اداروں کو طلب کرنے اور اس اہم عوامی مسئلے پر باقاعدہ پارلیمانی رولنگ دینے کا پرزور مطالبہ کیا۔

پچھلی پوسٹ

مودی آج دنیا میں اکیلا کھڑا اور منہ چھپانے پر مجبور ہے، انڈس واٹر ٹریٹی پر بھارت کو منہ توڑ جواب ملا، رومینہ خورشید عالم

اگلی پوسٹ

اپنی زمین اپنا گھر“ کے تحت ضلع بہاولپور میں مستحق اور بے گھر خاندانوں کو پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر جاری کر دیے گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اپنی زمین اپنا گھر“ کے تحت ضلع بہاولپور میں مستحق اور بے گھر خاندانوں کو پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر جاری کر دیے گئے

اپنی زمین اپنا گھر“ کے تحت ضلع بہاولپور میں مستحق اور بے گھر خاندانوں کو پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر جاری کر دیے گئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper