لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے ضلع بسیمہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے 14 دہشت گردہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو
خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے لانس حوالدار محمد عباس کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہید محمد عباس کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔
