• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

چیئرمین سینیٹ کا عالمی امن پر زور، بین الاقوامی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 7, 2026
in پاکستان
0
چیئرمین سینیٹ کا عالمی امن پر زور، بین الاقوامی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا

APP10-260126 MULTAN: January 26 – Chairman Senate Syed Yousaf Raza Gillani addresses the provincial ceremony highlighting PPAF’s community infrastructure and economic empowerment initiatives. APP/TVE/MAF/TZD/SSH

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد / جہلم۔(نمائندہ خصوصی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میںامن، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہےجبکہ بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور ذمہ دارانہ قیادت ہی پائیدار راستہ ہیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے یہ بات ہفتہ کوحضرت پیر سید قاسم علی شاہ کرمانیؒ اور حضرت پیر سید شبیر علی شاہ کرمانیؒ (پیر پشاوری) کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی جو ضلع جہلم میں سجادہ نشین پیر سید امیر حمزہ کرمانی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔منعقدہ روحانی اور مذہبی اجتماع میں علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات اور ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر چیئرمین سینیٹ کا مقامی انتظامیہ اور معزز شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا۔اپنے خطاب میں چیئرمین

سینیٹ نے اولیائے کرام کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بزرگانِ دین کی تعلیمات آج بھی معاشرے میں امن، رواداری، اخوت، باہمی احترام اور اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن، اعتدال، رحم اور ہم آہنگی کا دین ہے، تاہم بعض عناصر مسلمانوں کو انتہا پسندی اور تشدد سے جوڑ کر اسلام کے حقیقی تشخص کو مسخ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ دنیا بھر کے مسلمان امن، بقائے باہمی اور انسانی وقار کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نےعالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور مختلف خطوں میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کےپھیلاؤ اور عالمی استحکام کو لاحق خطرات کے تناظر میں سفارتی رابطے اور مذاکراتی عمل ناگزیر ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی کشیدگی میں کمی، تنازعات کے پُرامن حل اور علاقائی و عالمی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ تحمل، مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کا حامی رہا ہے۔انہوں نے امریکہ اور ایران کےدرمیان جاری مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سفارتی عمل مثبت نتائج کا باعث بنے گا اور خطے سمیت دنیا میں امن و استحکام کو فروغ دے گا۔ انہوں نے ان کوششوں کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی اور جغرافیائی سیاسی عدم استحکام نے عالمی معیشت، مہنگائی اور اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا ہےجس کے اثرات ترقی پذیر ممالک خصوصاً پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو معاشی مشکلات سے بچانا قومی ترجیح ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی عوامی فلاح اور معاشی ریلیف پر مبنی پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ کے حوالے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے تعمیری اور قابلِ عمل تجاویز پیش کی جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ نے نوجوان نسل کو اولیائے کرام کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سےمعاشرے میں اعتدال، برداشت اور اخلاقی ذمہ داری کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے سجادہ نشین پیر سید امیر حمزہ کرمانی کی دینی و روحانی خدمات کو سراہا اور عرس مبارک کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ امتِ مسلمہ اور پوری دنیا میں امن، اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا کے ہیڈ صفدر خان لغاری کی نماز جنازہ میں شرکت

اگلی پوسٹ

پاکستان میں کھیلوں کی بحالی، نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع دینے اور قومی اسپورٹس پالیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے: فرح عظیم شاہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان میں کھیلوں کی بحالی، نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع دینے اور قومی اسپورٹس پالیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے: فرح عظیم شاہ

پاکستان میں کھیلوں کی بحالی، نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع دینے اور قومی اسپورٹس پالیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے: فرح عظیم شاہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper