• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز سعودی عرب

وفاقی وزیر مذہبی امور کا مدینہ منورہ میں حجاج کی رہائش گاہوں کا دورہ، انتظامات پر حجاج کا اظہار اطمینان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 6, 2026
in سعودی عرب
0
وفاقی وزیر مذہبی امور کا مدینہ منورہ میں حجاج کی رہائش گاہوں کا دورہ، انتظامات پر حجاج کا اظہار اطمینان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات مسجد نبوی کے قریب مرکزیہ میں پاکستانی حجاج کرام کی رہائش گاہوں کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل اور کوآرڈینیٹر مدینہ عمران مشعال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے حجاج کرام سے براہِ راست ملاقاتیں کیں اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں فراہم کی جانے والی مجموعی سہولیات، بالخصوص تین وقت کے کھانے کے معیار اور ٹرانسپورٹیشن کے نظام کے بارے میں دریافت کیا۔دورے کے دوران حجاج کرام نے سرکاری حج سکیم کے تحت کیے گئے انتظامات پر گہرے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے حاجی حکیم رفیع اللہ نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ یہ ان کا پانچواں حج ہے، لیکن اس سال کے انتظامات پچھلے تمام حجوں کے مقابلے میں بہترین اور مثالی ہیں۔ انہوں نے خدام الحجاج اور معاون عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عملے نے ہر قدم پر ہماری رہنمائی کی، جس سے دل خوش ہو گیا۔ حاجی خیال محمد کا کہنا تھا کہ حج پر روانگی سے قبل ان کی سرکاری سکیم سے متعلق جو توقعات تھیں، مکہ اور مدینہ پہنچ کر انتظامات ان توقعات سے کہیں زیادہ اچھے پائے۔حاجی ڈاکٹر سعید نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرائیویٹ حج چھوڑ کر سرکاری سکیم کے تحت آئے ہیں اور حج کی تکمیل کے بعد انہیں اپنے اس فیصلے پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے اور مدینہ منورہ میں مرکزیہ کے اندر بہترین رہائش و معیاری کھانا پانے والے دیگر حجاج نے پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ وہ پرائیویٹ حج پر اضافی رقوم خرچ کرنے کی بجائے سرکاری سکیم کی سستی اور اعلیٰ سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد ارسلان نے بہترین انتظامات پر اپنی اور اپنی والدہ کی جانب سے پاکستان حج مشن، وزارت مذہبی امور اور بالخصوص وفاقی وزیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔دورے کے دوران اپنی فیملیز کے ساتھ آئے ہوئے حجاج کرام نے وفاقی وزیر کو تجویز دی کہ آئندہ سال مکہ مکرمہ کی طرح مدینہ منورہ میں بھی فیملی کے لیے الگ کمروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور اگر اس کے لیے اضافی رقم بھی رکھی جائے تو فیملیز کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ایک حاجی نے وفاقی وزیر سے شکایت کی کہ ایک موبائل نیٹ ورک نے حجاج کی اجازت کے بغیر ان کے ناموں پر دو دو سمیں نکالیں، تاکہ وہ اپنے پاسپورٹ پر اپنی مرضی سے مزید سمیں نہ لے سکیں۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے اس سنگین شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی پاکستان حج مشن کے حکام سے جواب طلب کر لیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کی تہہ تک جائیں گے ۔ دورے کے اختتام پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے متعلقہ حکام، خدام الحجاج اور معاون عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشن کے آخری مرحلے تک حجاج کرام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کھانے کے معیار، صفائی ستھرائی اور ٹرانسپورٹ کی روانی کی نگرانی چوبیس گھنٹے جاری رکھی جائے اور حجاج کی جانب سے آنے والی کسی بھی چھوٹی سے چھوٹی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ حجاجِ کرام کو فراہم کردہ مثالی سہولیات کے تسلسل کو برقرار رکھنا وزارت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

پچھلی پوسٹ

کے پی ٹی کی 140 ایکڑ اراضی پر میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط ،پاکستان کو علاقائی بحری تجارت ، سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کا ہدف ہے،محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر بحری امور

اگلی پوسٹ

اسلامی معاشیات کا مقصد پوری انسانیت کو فائدہ پہنچانا ہے، چیئرمین فیڈریشن آف سعودی چیمبرز عبداللہ صالح کامل

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اسلامی معاشیات کا مقصد پوری انسانیت کو فائدہ پہنچانا ہے، چیئرمین فیڈریشن آف سعودی چیمبرز عبداللہ صالح کامل

اسلامی معاشیات کا مقصد پوری انسانیت کو فائدہ پہنچانا ہے، چیئرمین فیڈریشن آف سعودی چیمبرز عبداللہ صالح کامل

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper