• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حریت کانفرنس اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گی، کنوینئر غلام محمد صفی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 5, 2026
in پاکستان
0
حریت کانفرنس اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گی، کنوینئر غلام محمد صفی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان شاخ کے کنوینئر غلام محمد صفی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانونی و اخلاقی اصولوں کی روشنی میں اپنی پرامن، جمہوری اور سیاسی جدوجہد پوری استقامت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر جنوبی ایشیا کا ایک دیرینہ اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جس کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کو آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا ہے۔حریت کانفرنس اسی بنیادی حق کے حصول کو اپنی جدوجہد کا مرکز و محور سمجھتی ہے اور اس مقصد کے حصول تک اپنی سیاسی، سفارتی اور عوامی کوششیں جاری رکھے گی۔ غلام محمد صفی نے واضح کیا کہ حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو تحریکِ حقِ خودارادیت کا مضبوط دست و بازو تصور کرتی ہے جبکہ مملکتِ خداداد پاکستان کو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرنے والا ایک اہم فریق اور دیرینہ پشتیبان سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام، خواہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آباد ہوں، آزاد جموں و کشمیر یا پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کشمیری تارکینِ وطن ہوں، سب اس مشترکہ قومی مقصد کے امین ہیں اور ان کی وحدت ہی تحریک کی اصل قوت ہے۔کنوینئر حریت کانفرنس نے ریاستی عوام کے مختلف طبقات، خصوصاً مہاجرینِ جموں و کشمیر اور انصار کے درمیان اختلافات پیدا کرنے اور انہیں ایک دوسرے کے مقابل لا کھڑا کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام کوششیں دراصل کشمیری عوام کی اجتماعی جدوجہد کو کمزور کرنے اور دشمن کے عزائم کو تقویت پہنچانے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد، سیاسی بصیرت اور مشترکہ مقصد کے گرد اجتماع وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد جموں و کشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں آباد کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ حقِ خودارادیت اور استصوابِ رائے کے بنیادی نکتے پر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں، اپنے قومی مفادات کو ہر قسم کے گروہی، علاقائی اور وقتی اختلافات پر ترجیح دیں اور دوست و دشمن کے درمیان فرق کو ہمیشہ واضح رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی کامیابی کا راز ان کے اتحاد، قربانیوں اور اپنے قومی نصب العین سے غیر متزلزل وابستگی میں مضمر ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ حریت کانفرنس ریاستی عوام کو ایسے تمام معاملات میں تقسیم کرنے کے بجائے جو وقتی یا انتظامی نوعیت کے ہوں، انہیں حقِ خودارادیت کے مشترکہ قومی ایجنڈے پر متحد کرنے کو اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسمبلی کی نشستوں یا دیگر داخلی امور سے متعلق اختلافات کو قومی اتحاد پر حاوی نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ کشمیری عوام کی اصل منزل اور اولین ترجیح اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کے تعین کا حق حاصل کرنا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اپنی تمام تر توانائیاں ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی، جمہوری اور سیاسی حقوق کے حصول، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور کشمیری عوام کی اجتماعی امنگوں کی تکمیل کے لیے وقف رکھے گی اور اس مقصد کے لیے قومی اتحاد، سیاسی ہم آہنگی اور مشترکہ جدوجہد کے فروغ کو ہر سطح پر ترجیح دیتی رہے گی۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی موڑنے کے منصوبے کی شدید مذمت ، یہ اقدام سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی 

اگلی پوسٹ

سری لنکا کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، تعلیمی، دفاعی اور عوامی سطح پر تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں ، اسحاق ڈار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سری لنکا کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، تعلیمی، دفاعی اور عوامی سطح پر تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں ، اسحاق ڈار

سری لنکا کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، تعلیمی، دفاعی اور عوامی سطح پر تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں ، اسحاق ڈار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper