• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home مقبوضہ کشمیر

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت نہیں دیا جاتا،ڈاکٹر غلام نبی فائی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 26, 2026
in مقبوضہ کشمیر
0
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت نہیں دیا جاتا،ڈاکٹر غلام نبی فائی

CREATOR: gd-jpeg v1.0 (using IJG JPEG v62), quality = 90

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیو یارک۔(نمائندہ خصوصی):ممتاز کشمیری رہنما و ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کا وعدہ کردہ حقِ خودارادیت نہیں دیا جاتا۔یہ بات انہوں نے امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں بنیادی سطح پر کام کرنے والی تنظیم امریکی اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (آئی سی این اے)کے 51 ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بارہا شہری آزادیوں پر پابندیوں، من مانی گرفتاریوں اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے متعلق خدشات کا ذکر کیا

گیا ہے۔تقریب سےمصنف اور معروف سپیکر لیلیٰ الحداد، چیئرمین یو ایس آف مسلم آرگنائزیشن (یو ایس ایس ایم او) ڈاکٹر اسامہ عبدالرشید نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر خطاب کیا اور معروف کمیونٹی لیڈر حیبیب اللہ زیار نے افغانستان کی صورتحال پر بات کی۔ کنونشن میں امریکا بھر سے 25 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ مختلف ممالک کے وفود بھی شریک ہوئے۔ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ تنازعہ کشمیر صرف بھارت اورپاکستان کے درمیان علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ یہ 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کشمیریوں کے سیاسی مستقبل، وقار اور انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان یہ غیر حل شدہ تنازعہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 21 اپریل 1948 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 47(جسے امریکا اور برطانیہ کی حمایت حاصل تھی) میں یہ تسلیم کیا گیا تھا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں کشمیری عوام کی آزادانہ رائے سے کیا جائے گا۔ڈاکٹر فائی نے کہا کہ 2005 میں نریندر مودی ، جو اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، کا ویزا امریکی محکمہ خارجہ نے 2002 کے گجرات فسادات سے متعلق رپورٹس کی بنیاد پر منسوخ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں غیر کشمیریوں کو لاکھوں ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے جس کا مقصد خطے کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیع پیمانے پر زمینوں کا حصول اور مقامی باشندوں کی بے دخلی بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ڈاکٹر فائی نے مختلف بین الاقوامی تنظیموں، صحافیوں، پارلیمنٹرینز اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی رپورٹس اور بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس ،گریگوری سٹینٹون ، جان کشنہان اور اروندھتی رائے کے بیانات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کشمیری رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں خرم پرویز،یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ ،آسیہ اندرابی،صوفی فہمیدہ ،ناہیدہ نسرین اور عران مہراج کے مقدمات اور گرفتاریوں کو اختلافِ رائے کو دبانے کی کوشش قرار دیا۔خطے کی مجموعی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فائی نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ کشمیر دنیا کا سب سے خطرناک خطہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکشوں کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان،بھارت اور کشمیری قیادت کے درمیان بامعنی مذاکرات میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اسی وقت ممکن ہوگا جب کشمیری عوام سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کیے گئے وعدوں کو بین الاقوامی قانون اور جمہوری اصولوں کے مطابق پورا کیا جائے۔ تقریب میں سردار ذوالفقار روشن خان ،سردار ظریف خان اور سرادر شعیب ارشاد نے بھی خطاب کیا اور امریکی اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (آئی سی این اے) کی قیادت کو اس اہم نشست کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

پچھلی پوسٹ

حکومت پالیسی کے تسلسل، مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کے ایجنڈے پر پوری طرح کاربند ہے، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو

اگلی پوسٹ

کرپشن کے الزامات بنیاد، من گھڑت ہیں ۔اصلاحاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم کوشش ہے ۔ جناح اسپتال انتظامیہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کرپشن کے الزامات بنیاد، من گھڑت ہیں ۔اصلاحاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم کوشش ہے ۔ جناح اسپتال انتظامیہ

کرپشن کے الزامات بنیاد، من گھڑت ہیں ۔اصلاحاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم کوشش ہے ۔ جناح اسپتال انتظامیہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper