• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز سعودی عرب

سعودی عرب کا قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘توکلنا’ رواں سیزن کے لیے اردو سمیت 19 زبانوں میں جامع حج خدمات فراہم کرے گا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 17, 2026
in سعودی عرب
0
سعودی عرب کا قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘توکلنا’ رواں سیزن کے لیے اردو سمیت 19 زبانوں میں جامع حج خدمات فراہم کرے گا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’توکلنا‘ نے موجودہ حج سیزن کے دوران عازمینِ حج اور فیلڈ ورکرز کے لیے اردو سمیت 19 مختلف زبانوں میں حج سے متعلق جامع حکومتی خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اقدام کی قیادت سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی (سدایا) کر رہی ہے، جس کا مقصد مختلف حکومتی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے درمیان ڈیجیٹل روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عازمینِ حج کے مملکت آمد، مکہ مکرمہ اور مشاعرِ مقدسہ (مقدس مقامات) میں داخلے، مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کی زیارت اور اپنے وطن واپسی کے آخری مراحل تک کے پورے روحانی سفر میں ان کی بھرپور معاونت کرنا ہے۔دنیا بھر سے آنے والے عازمینِ حج کی کثیر تعداد کی سہولت کے لیے یہ ایپلی کیشن عربی، انگریزی، اردو، انڈونیشیائی، ہندی، ترکی، فرانسیسی، بنگالی، فارسی، مالائی، روسی، چینی، فلپائنی، جرمن، ڈچ، جاپانی، اطالوی، ہسپانوی اور پرتگالی زبانوں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے۔اس مربوط پلیٹ فارم کے ذریعے عازمینِ حج مختلف قسم کی ضروری دستاویزات اور اجازت ناموں تک فوری رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جن میں مشترکہ ڈیجیٹل حج پرمٹ پلیٹ فارم ’’تصریح‘‘سے منسلک آفیشل حج پرمٹ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایپ مکہ مکرمہ میں داخلے کے اجازت نامے، فیلڈ ورک کی اجازت، رضاکارانہ خدمات کے پرمٹ اور مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ گاڑیوں کے داخلے کے پاسز کے حصول میں بھی انتہائی معاون ثابت ہو رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ’توکلنا‘ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ عازمین کے لیے ایک قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ساتھی کا کردار ادا کرے، جو مشاعرِ مقدسہ میں قیام اور بعد ازاں مدینہ منورہ کے دورے کے دوران ان کی روزمرہ کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ایک ہموار، محفوظ اور پیپر لیس (کاغذی دستاویزات سے پاک) ڈیجیٹل تجربہ فراہم کر سکے۔یہ پلیٹ فارم عازمین کو ایپ میں ہی شامل ’’نسک‘‘ گیٹ وے کے ذریعے ریاض الجنہ (الروضۃ الشریفہ) کی حاضری کے لیے آسانی سے اپائنٹمنٹ بُک کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ایپ پر دستیاب دیگر مقامی خدمات میں خطبہِ عرفات کا متعدد زبانوں میں لائیو ترجمہ، ہنگامی طبی امداد کی سروس’’اسعفنی‘‘، مشاعرِ مقدسہ کے لیے موسم کی تازہ ترین صورتحال، قبلہ کا رخ، نماز کے اوقات اور ڈیجیٹل قرآن پاک کی خدمات شامل ہیں۔سعودی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ اسمارٹ ٹیکنالوجی اپ گریڈز سعودی وژن 2030 کے تحت ’پلگرم ایکسپیرینس پروگرام‘ (ضیافتِ رحمان پروگرام) کے وسیع تر تزویراتی مقاصد کا حصہ ہیں، جس کا مقصد عازمینِ حج و عمرہ کے لیے خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔واضح رہے کہ توکلنا پلیٹ فارم اس وقت صحت، تعلیم، انصاف، سیاحت اور پیشہ ورانہ خدمات سمیت مختلف شعبوں میں 350 سے زائد سرکاری اداروں کے تعاون سے 1300 سے زیادہ متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے، جبکہ اس ایپ پر رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 3 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

پچھلی پوسٹ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا معروف صحافی و اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اگلی پوسٹ

جیکب آباد میں پسند کی شادی پر پورے گاؤں کو سزا مسلح افراد نے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
جیکب آباد میں پسند کی شادی پر پورے گاؤں کو سزا مسلح افراد نے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی

جیکب آباد میں پسند کی شادی پر پورے گاؤں کو سزا مسلح افراد نے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper