• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کا مستقبل اُن نوجوانوں کا منتظر ہے جو بڑے خواب دیکھنے، مثبت سوچ اپنانے اور ناممکن کو ممکن بنانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، احسن اقبال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 11, 2026
in پاکستان
0
پاکستان کا مستقبل اُن نوجوانوں کا منتظر ہے جو بڑے خواب دیکھنے، مثبت سوچ اپنانے اور ناممکن کو ممکن بنانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، احسن اقبال

APP40-131225 LAHORE: December 13 - Federal Minister for Planning Development and special initiatives Mr Ahsan Iqbal addresses the book launching ceremony of "Mard-e-Aahan’ Nawaz Sharif" by Muhammad Nawaz Raza at Lahore Press Club. APP/AHF/ABB

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوموں کی اصل طاقت اُن کے وسائل نہیں بلکہ اُن کے نوجوان ہوتے ہیں، جو بڑے خواب دیکھتے ہیں، مسلسل سیکھتے ہیں اور ملک کو آگے لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔اقراء یونیورسٹی کی کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں، تعلیم، جدت، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کے کلیدی کردار پر زور دیا۔انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ زندگی میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو صرف خواب دیکھنا کافی نہیں، بلکہ اُن خوابوں کے حصول کے لیے خود کو مکمل طور پر وقف کرنا پڑتا ہے۔اضافی محنت، نظم و ضبط اور وقت کی قدر ہی انسان کو ہجوم سے ممتاز بناتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ اُن لوگوں کے حصے میں آتی

ہے جو حالات نہیں بلکہ امکانات دیکھتے ہیں، جو ہر اندھیرے میں روشنی، ہر رکاوٹ میں راستہ اور ہر مشکل میں نئی شروعات تلاش کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اُن نوجوانوں کا منتظر ہے جو بڑے خواب دیکھنے، مثبت سوچ اپنانے اور ناممکن کو ممکن بنانے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔احسن اقبال نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ زندگی کے اگلے چالیس سال پلک جھپکتے گزر جائیں گے، سوال یہ ہے کہ آپ اُنہیں مقصد دیں گے یا حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں گے؟ انہوں نے اپنی جدوجہد اور ایک مڈل کلاس نوجوان سے قومی قیادت تک کے سفر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم، عزم، کردار اور وطن سے وابستگی ہر نوجوان کو اپنے خواب حقیقت میں بدلنے کی طاقت دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے مستقبل کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے علم، قیادت اور قومی خدمت کے ذریعے ملک کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے معرکۂ حق جیتا ہے، اب ہمیں معرکہ ترقی جیت کر پاکستان کو معاشی قوت بنانا ہوگا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ آنے والے برس محض وقت کا سفر نہیں بلکہ وہ فیصلہ کن دور ہیں جو قوموں کے مستقبل، وقار اور عالمی مقام کا تعین کرتے ہیں۔آج کی دنیا مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، جہاں وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو اپنی نوجوان نسل کو علم، مہارت، تخلیقی سوچ اور مضبوط کردار سے آراستہ کرتی ہیں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تحقیق، اختراع، نظم و ضبط، مثبت سوچ اور مسلسل سیکھنے کے عمل کو اپنائیں تاکہ پاکستان 2047 تک دنیا کی صفِ اول کی اقوام میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔

پچھلی پوسٹ

میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، 170 ملازمین کو برطرف کرنے والے ٹی وی چینل کے اشتہارات فی الفور بند کر دیئے گئے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

اگلی پوسٹ

بروقت تیاری اور موثر تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والی آفات سے کمزور طبقات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے،انعام حیدر ملک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بروقت تیاری اور موثر تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والی آفات سے کمزور طبقات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے،انعام حیدر ملک

بروقت تیاری اور موثر تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والی آفات سے کمزور طبقات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے،انعام حیدر ملک

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper