• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 9, 2026
in پاکستان
0
پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کوئٹہ۔(نمائندہ خصوصی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معرکۂ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور فیصلہ کن باب ہے جس نے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آج کا دن قومی تاریخ میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ دشمن نے پاکستان کو کمزور سمجھتے ہوئے نقصان پہنچانے کی کوشش کی مگر افواجِ پاکستان نے جس جرات، حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت سے جواب دیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت میں افواجِ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے اور یہ ثابت کیا کہ ایک منظم اور مضبوط فوج کی موجودگی میں کوئی اندرونی یا بیرونی قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کے عوام، بالخصوص نوجوان نسل، اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر ریاست کے خلاف سرگرم ہیں اور جو لوگ ان کی حمایت کرتے ہیں، وہ خود دیکھ لیں کہ ایسے اقدامات کے نتیجے میں ان کے حامیوں کو کس قدر نقصان اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ان کی شناخت بلوچ ہونے سے پہلے ایک پاکستانی کی ہے اور بلوچستان کے عوام کو بھی یہ حقیقت سمجھنی ہوگی کہ تشدد، نفرت اور ہتھیاروں کے ذریعے کوئی مثبت مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 1947 میں ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا جو تاریخی فیصلہ کیا، ہمیں اس پر فخر ہے اور یہی فیصلہ آج بھی ہماری قومی شناخت اور وحدت کی بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو تعلیم، ترقی اور روشن مستقبل کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے صوبائی حکومت نے نوجوانوں کے لیے دنیا کے ممتاز تعلیمی اداروں، بشمول آکسفورڈ اور ہارورڈ یونیورسٹیوں، تک رسائی کے دروازے کھولے ہیں تاکہ بلوچستان کا نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکےمیر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انہوں نے حالیہ دورۂ تربت کے دوران اس امر کا مشاہدہ کیا کہ ایک منظم سازش کے تحت نوجوانوں کی ذہن سازی کی جا رہی ہے، تاہم بلوچستان کے باشعور عوام ایسی منفی سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر نے مخصوص افراد کو ہیرو بنا کر ایک مصنوعی بیانیہ کھڑا کرنے کی کوشش کی، لیکن زمینی حقائق اور عوامی شعور نے ان عزائم کو ناکام بنا دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آباد تمام اقوام اور برادریاں برابر کی شہری ہیں اور پنجابی برادری، جو صدیوں سے بلوچستان میں آباد ہے، اتنی ہی بلوچستانی ہے جتنی دیگر قومیتیں۔ صوبے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام طبقات کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے معرکۂ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو یقین دلاتی ہے کہ ان کے پیاروں کا مقدس خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ہر بچہ افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور پوری قوم متحد ہو کر “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کا نعرہ بلند کرتی رہے گی۔

پچھلی پوسٹ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر قوم اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین

اگلی پوسٹ

معرکہ حق نے پاکستان کو عالمی وقار کی نئی بلندی عطا کر دی، آج پوری دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، رانا ثناء اللہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
معرکہ حق نے پاکستان کو عالمی وقار کی نئی بلندی عطا کر دی، آج پوری دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، رانا ثناء اللہ

معرکہ حق نے پاکستان کو عالمی وقار کی نئی بلندی عطا کر دی، آج پوری دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، رانا ثناء اللہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper

Ads No. 1
Advertisement