واشنگٹن(نمائندہ خصوصی):امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے واشنگٹن میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن
عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی جس میں دیگر موضوعات کے علاوہ ایران کے ساتھ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جے ڈی وینس اور شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کی ملاقات میں امریکا قطر تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ بات چیت میں آبنائے ہُرمز کی بندش سے قطر کی بیرونِ ملک گیس کی ترسیل متاثر ہونے کا معاملہ بھی زیرِغور آیا۔

