اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور خطے کی حالیہ صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی
کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو اپنے حالیہ دور ہ چین اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر ہونے والی مشاورت سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قبل ازیں ضبط کیے گئے جہازوں سے ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس حوالے سے پاکستان کی مسلسل سفارتی و انسانی ہمدردی پر مبنی حمایت کو سراہا۔


