• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

معرکہ حق ہماری قومی تاریخ کا فیصلہ کن باب ہے، مکالمے اور سفارت کاری کے ساتھ ساتھ انصاف و باہمی احترام کی بنیاد پر تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 8, 2026
in پاکستان
0
معرکہ حق ہماری قومی تاریخ کا فیصلہ کن باب ہے، مکالمے اور سفارت کاری کے ساتھ ساتھ انصاف و باہمی احترام کی بنیاد پر تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معرکہ حق ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے، جب قوم یکجا ہوجائے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے، مکالمے اور سفارت کاری کے ساتھ ساتھ انصاف و باہمی احترام کی بنیاد پر تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں، وطن عزیز کے خلاف کسی بھی خطرے کا جواب قومی اتحاد، غیر متزلزل عزم اور ہردستیاب قوت کے ذریعے سے دیا جائے گا،پاکستان نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ان خیالات کا اظہار نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے جمعرات کو معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کیا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ آج ہم معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں جو ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے، یہ محض کیلنڈر کی ایک تاریخ نہیں بلکہ جرات ، اتحاداور غیر متزلزل عزم کی ایک پیاری داستان ہے جس پر ہر سپاہی ثابت قدم رہا اور پوری قوم اس کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔ نائب وزیراعظم نے اس موقع پر مسلح افواج کے بہادر افسران اور جوانوں ، قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے نظم و ضبط، حوصلے اور عزم کے ساتھ وطن عزیز کا دفاع کیا۔ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم یکجا ہوجائے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال جب ہم پر جارحیت مسلط کی گئی تو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے تحمل، بصیرت اور اصولی موقف کے ساتھ ردعمل دیا۔ہمارا جواب متوازن ، ذمہ دارانہ اور نہایت موثر تھا جو جذبات کے بجائے اصولوں اور قومی مفاد کی بنیاد پر استوار تھا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص محض ایک عسکری کامیابی نہیں تھا، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق پاکستان نے اس وقت کے جنرل سید عاصم منیر اور جواب فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں کی قیادت میں اپنے فطری حق دفاع کا استعمال کرتے ہوئے ایک پرعزم، فیصلہ کن اور متناسب جواب دیا جو صرف بھارت کی عسکری اہداف تک محدود تھا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھوکی قیادت میں پاک فضائیہ نے نمایاں عملی کامیابیاں حاصل کیں جن میں متعدد بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا اور اہم عسکری اہداف کو موثر انداز میں نشانہ بنانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقائق مکمل طور پر دستاویزی شکل میں موجود اور ناقابل تردید ہیں، اسی دوران ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ ہر قسم کی بحری جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے مکمل طور پر تیار رہی، اپنے اس متوازن اور پر عزم ردعمل کے ذریعے پاکستان نے دنیا کو ایک واضح اور دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم وہ اپنی عزت، خودمختاری ، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارنے کہا کہ اس نازک مرحلے کے دوران میں نے دفتر خارجہ میں اپنے رفقائے کار کے ہمراہ فعال سفارتی رابطہ کاری جاری رکھی اور دو طرفہ و عالمی سطح پر پاکستان کا موقف موثر انداز میں پیش کیا جس سے پاکستان کے قانونی، ذمہ دارانہ اور محتاط ردعمل کے حوالے سے عالمی سطح پر بہتر سمجھ بوجھ پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے واقعات اس حقیقت کی بھی یاددہانی کراتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بنیادی تنازعات بالخصوص مسئلہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ طور پر حل نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے، ہم مکالمے اور سفارت کاری کے ساتھ ساتھ انصاف و باہمی احترام کی بنیاد پر تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں تاہم ہم اس عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں کہ وطن عزیز کے خلاف کسی بھی خطرے کا جواب قومی اتحاد، غیر متزلزل عزم اور ہردستیاب قوت کے ذریعے سے دیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ معرکہ حق کی یہ سالگرہ صرف ماضی کو یاد کرنے کا موقع نہیں بلکہ مستقبل کی سمت متعین کرنے کا بھی عہد ہے، ایک ایسا مستقبل جہاں پاکستان صرف دفاع میں ہی نہیں بلکہ معیشت ، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں میں بھی مضبوط ہو، ایک ایسا مستقبل جہاں ہماری نوجوان نسل اعتماد کے ساتھ قیادت کرے اور پاکستان عالمی برادری میں وقار کے ساتھ اپنا مقام مزید مستحکم کرے۔انہوں نے کہا کہ آیئے آج کے دن ہم اپنے اجتماعی عہد کی تجدید کریں، متحد رہنے کا عہد ، تقسیم کو مسترد کرنے کا عہد اور ایک پرامن، خوشحال اور مضبوط پاکستان کےلئے مسلسل محنت کرنے کا عہد کیونکہ معرکہ حق کی روح صرف ہماری تاریخ میں رقم نہیں بلکہ ہم میں سے ہر فرد کے اندر زندہ ہے اور انشاءاللہ زندہ رہے گا۔

پچھلی پوسٹ

بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے موثر موسمیاتی اقدامات ناگزیر ہیں، ڈاکٹر مصدق ملک

اگلی پوسٹ

معرکہ حق اور بنیان مرصوص کاایک سال مکمل ہونا پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ساجدہ فاروق تارڑ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
معرکہ حق اور بنیان مرصوص کاایک سال مکمل ہونا پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ساجدہ فاروق تارڑ

معرکہ حق اور بنیان مرصوص کاایک سال مکمل ہونا پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ساجدہ فاروق تارڑ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper

Ads No. 1
Advertisement