• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومت نے 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
May 5, 2026
in پاکستان
0
حکومت نے 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے۔ ہمارا ملک دنیا میں ہیپاٹائٹس سی کے بوجھ میں نمایاں حصہ رکھتا ہے جس کے پیشِ نظر فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 21 ہیپاٹائٹس سی تشخیصی کاؤنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں جن میں گلگت بلتستان میں 6 اور آزاد جموں و کشمیر میں 3 کاؤنٹرز شامل ہیں۔ اسلام آباد میں پمز ہسپتال، فیڈرل جنرل ہسپتال (پولی کلینک)، نرم اور سی ڈی اے کے مراکز سمیت مختلف بنیادی مراکز صحت میں یہ کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں اسلام آباد میں اس پروگرام کا دائرہ کار 84 صحت سہولیات تک بڑھایا جائے گا جبکہ گلگت بلتستان میں 618 اور آزاد جموں و کشمیر میں 1012 صحت مراکز تک توسیع دی جائے گی۔وفاقی وزیرِ صحت نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں قائم کئے جانے والے 12 کاؤنٹرز کو آئندہ ہفتے تک فعال کیا جائے اور متعلقہ ادارے تشخیصی کاؤنٹرز پر سکریننگ کٹس اور دیگر ضروری سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ان کاؤنٹرز کی سافٹ لانچنگ بھی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مثبت کیسز کی تصدیق کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا اور ہیپاٹائٹس سی کے تمام مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بڑے پیمانے پر سکریننگ، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے ذریعے ہی صحت کے نظام کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لئے مربوط اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جا چکی ہے اور حکومت نے 2030 تک اس مرض کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس قومی مقصد کے حصول کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کا ملک بھر سے خاتمہ ایک قومی کاز ہے جس کے حصول کے لئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔اجلاس میں وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد، ڈائریکٹر پروگرام ہیپاٹائٹس سی، چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ادارہ صحت، ڈی جی ہیلتھ، ادارہ شماریات کے سی ای او، نادرا کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کا بنیادی مقصد ملک میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لئے تشخیصی کاؤنٹرز کے قیام اور ان کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

Previous Post

ای سی سی کا اجلاس، تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک پر یوز آف سسٹم چارجز کے یکساں اطلاق سے متعلق سمریوں کی منظوری

Next Post

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چین کے صوبہ ہونان کے شہر لیویانگ میں آتشبازی کے کارخانے میں المناک دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چین کے صوبہ ہونان کے شہر لیویانگ میں آتشبازی کے کارخانے میں المناک دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چین کے صوبہ ہونان کے شہر لیویانگ میں آتشبازی کے کارخانے میں المناک دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper