• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پی ٹی ڈی سی کا پاکستان کی پہلی خاتون بائیکر گلفشاں طارق کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں پرتپاک استقبال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
May 4, 2026
in پاکستان
0
پی ٹی ڈی سی کا پاکستان کی پہلی خاتون بائیکر گلفشاں طارق کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں پرتپاک استقبال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)نے پاکستان کی پہلی خاتون بائیکر گلفشاں طارق کا ہیڈ آف اسلام آباد میں پرتپاک استقبال کیاجو لندن سے پاکستان تک اپنے غیر معمولی اوور لینڈ سفر کی کامیاب تکمیل کے بعد یہاں پہنچیں۔استقبالیہ تقریب میں وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی)کے سیکرٹری محی الدین احمد وانی،منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی آفتاب الرحمن رانا، پی ٹی ڈی سی کے سینئر افسران اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ گلفشاں طارق کو ان کی شاندار کامیابی اور پاکستان کو ایڈونچر ٹورازم اوراوور لینڈنگ کے ایک اہم مرکز کے طور پر اجاگر کرنے میں کردار پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ان کا یہ سفر خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک مضبوط علامت بھی ہےجو خواتین کو رکاوٹیں توڑنے اور اپنےخوابوں کی تکمیل کے لئے حوصلہ فراہم کرتا ہے۔سیکرٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی نے اپنے خطاب میں گلفشاں طارق کے متاثر کن سفر کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت اور ترقی پسند تشخص اجاگر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سرگرمیاں نہ صرف سیاحت کے فروغ میں معاون ہیں بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے،ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کو بھی مضبوط کرتی ہیں جس سے مزید غیر ملکی سیاح پاکستان کا رخ کریں گے۔اس موقع پر گلفشاں طارق نے پاکستان بھر کے اپنے سفر کے تجربات شیئر کرتےہوئے عوام کی مہمان نوازی،سکیورٹی اور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستان میں متعدد خواتین بائیکرز سے ملنے اور بات چیت کا موقع ملاجو ان کے لئے انتہائی حوصلہ افزا ء تجربہ رہا۔انہوں نے پاکستان کے سیاحتی اداروں کی مسلسل حمایت کوسراہتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جلد برطانیہ سے 15 بائیکرز کے گروپ کے ہمراہ دوبارہ پاکستان آئیں گی تاکہ ایڈونچر ٹورازم کو مزید فروغ دیا جا سکے۔منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی آفتاب الرحمن رانا نےمہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی جرأت، عزم اور قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی ٹی ڈی سی بین الاقوامی سیاحوں، مہم جوؤں اور ایکسپلوررز کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گااور پاکستان کوایڈونچر ٹورازم، اوور لینڈنگ اور جامع سیاحت کے ایک ممتاز مرکز کے طور پر فروغ دیتا رہے گا،خصوصاً خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔گلفشاں طارق کی نمایاں خدمات اور متاثر کن سفر کے اعتراف میں پی ٹی ڈی سی کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔گلفشاں طارق کا یہ دورہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان بین الاقوامی ایڈونچر سیاحوں کے لیے تیزی سے ایک پرکشش منزل بنتا جا رہا ہے۔ یہ ملک میں موٹر بائیک ٹورازم، اوور لینڈنگ اور بلند پہاڑی مہمات کے وسیع مواقع کو بھی اجاگر کرتا ہےجبکہ خواتین کے حوصلے، خود اعتمادی اور استقامت کا پیغام بھی دیتا ہے۔

Previous Post

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے بھرتیوں کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان

Next Post

’’معرکہ حق ‘‘میں پاک فضائیہ نے بروقت فیصلوں کے ذریعے دشمن کی عددی برتری کو غیر موثر بنا دیا،عاصم سلیمان

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
’’معرکہ حق ‘‘میں پاک فضائیہ نے بروقت فیصلوں کے ذریعے دشمن کی عددی برتری کو غیر موثر بنا دیا،عاصم سلیمان

’’معرکہ حق ‘‘میں پاک فضائیہ نے بروقت فیصلوں کے ذریعے دشمن کی عددی برتری کو غیر موثر بنا دیا،عاصم سلیمان

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper