لاہور۔ ( نمائندہ خصوصی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔جمعہ کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری تجارت کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔وزیرِ اعظم نے ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی کے
قیام کی ہدایات جاری کی ہیں۔ کمیٹی ایک ہفتے میں پورے معاملے کا جائزہ لے کر جامع رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی۔اس دوران اس معاملے میں کوئی بھی متاثرہ شخص اپنی معروضات کمیٹی کو پیش کر سکے گا اور کمیٹی بلا کسی تفریق کے فریقین اور متاثرین کو سنے گی۔ وزیراعظم کے اس معاملے پر حتمی فیصلے تک اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی طرف سے کسی بھی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔

