• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے غیر قانونی بھارتی اقدام سے پاکستان کو مستقبل میں پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے ، زراعت کے شعبہ پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے ، آبی ماہرین

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 30, 2026
in پاکستان
0
سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے غیر قانونی بھارتی اقدام سے پاکستان کو مستقبل میں پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے ، زراعت کے شعبہ پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے ، آبی ماہرین
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):آبی ماہرین نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے غیر قانونی بھارتی اقدام سے پاکستان کو مستقبل میں پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے اور زراعت کے شعبہ پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ سابق انڈس واٹر کمشنر جماعت علی شاہ نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ایک فریق کسی بھی معاہدہ سے پیچھے ہٹتا ہے تو یہ اس کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر گزشتہ ایک سال پر نظر دوڑائی جائے تو بھارتی اقدام سے پاکستان کو زیادہ نقصان تو نہیں ہوا تاہم مستقبل میں اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک فریق دہائیوں پرانے معاہدہ کو معطل رکھتا ہے یا اسے ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے تو دوسرے فریق کی تشویش میں اضافہ ایک لازمی امر ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے اس معاملہ پر سلامتی کونسل سے رُجوع کیا ہے۔جماعت علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے یہ معاہدہ کوئی رعایت نہیں ہے بلکہ اس معاہدہ کے تحت ہی ہم نے تین دریا بھارت کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ ہر معاہدہ کا ایک تقدس ہوتا ہے اور وہ بحال رہنا چاہیے اور ہمارے لیے یہ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بھارت میں اتنی صلاحیت یا سکت ہے کہ وہ پاکستان کا پانی روک سکے لیکن مستقبل میں اگر اس نے ایسا کرنے کی کوئی بھی مذموم کوشش کی تو اس کے اثرات پاکستان پر پڑیں گے۔جماعت علی شاہ نے کہا کہ اگر بھارت مستقبل میں معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانی میں رکاوٹ ڈالنے والے منصوبے بناتا ہے تو پاکستان کی جانب پانی کے بہاؤ میں فرق پڑے گا۔یہ ہو سکتا ہے کہ جب ہمیں پانی کی ضرورت ہو تو نہ ملے اور جب پانی کی طلب کم ہو تو ضرورت سے زیادہ پانی ہماری دسترس میں ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر آج بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی منصوبہ شروع کرتا ہے تو آئندہ پانچ تا دس سال کے دوران پاکستان کو اس کا نقصان ہو سکتا ہے۔جماعت علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال موسم سرما اور اس سے قبل آنے والے سیلاب کے دوران بھی بھارت نے پانی کے اخراج میں ردوبدل کی کوشش کی تھی ۔سابق رُکن قومی اسمبلی اور آبی اُمور کے ماہر محسن لغاری نے اس حوالہ سے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پر عمل درآمد ضروری ہے، کیونکہ اگر پاکستان کی جانب بہنے والے دریائے چناب کی بات کریں تو بھارت شر انگیز اقدامات کے تحت اپنے ڈیم اچانک بھرنا شروع کر دیتا ہے جس سے پاکستان کی جانب پانی کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے۔دوسری جانب بھارت اچانک ان ذخیروں کو خالی کر تا ہے تو اس کی وجہ سے پاکستان کی جانب پانی کے بہائو میں اچانک زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے اور سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ محسن لغاری نے مزید کہا کہ پاکستان کا زرعی نظام ’’وارہ بندی‘‘پر کام کرتا ہے یعنی کسان کو اس کی باری پر ہی پانی ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص وقت میں اگر دریا یا نہر میں پانی دستیاب نہ ہو تو پھر کسان کو اس کی باری پر پانی نہیں ملتا جس سے اسکی کاشتکاری پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کے ذریعے دونوں ممالک کے حکام ماضی میں پانی کے بہاؤ سے متعلق معاملات پر رابطہ میں رہتے تھے لیکن گزشتہ ایک سال سے یہ رابطہ نہ ہونے سے یہ اعداد و شمار شیئر نہیں ہو رہے۔محسن لغاری نے مزید کہا کہ فصل کے لیے وقت بہت اہم ہوتا ہے اور اگر مقررہ وقت پر پانی نہ ملے تو کاشتکار کو نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق آگاہ نہیں کیا جاتا تو اس سے پاکستان کی منصوبہ بندی متاثر ہو گی اور کبھی ضرورت سے کم پانی ملے گا تو کبھی بہت زیادہ پانی سیلاب کے خدشات بڑھا دے گا۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم نے وفاقی وزیرِ تخفیف غربت پیر سید عمران احمد شاہ کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

اگلی پوسٹ

پاکستان اور چین ’’ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار‘‘ ہیں، چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان اور چین ’’ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار‘‘ ہیں، چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

پاکستان اور چین ’’ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار‘‘ ہیں، چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper