• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی حکومت نے جامعہ سراج العلوم کو غیر قانونی ادارہ قرار دیدیا، اثاثے ضبط کرنے کا حکم

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 27, 2026
in مقبوضہ کشمیر
0
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی حکومت نے جامعہ سراج العلوم کو غیر قانونی ادارہ قرار دیدیا، اثاثے ضبط کرنے کا حکم
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں مذہبی اور تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرتے ہوئے بھارتی حکومت نے ضلع شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں واقع معروف مدرسہ دارالعلوم جامعہ سراج العلوم کو سخت گیر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) 1967 کے تحت’’غیر قانونی ادارہ‘‘ قرار دے دیا ہے۔یہ حکم ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گارگ کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ یہ کارروائی مختلف معلومات، بشمول 24 مارچ 2026 کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شوپیاں کی جانب سے پیش کردہ ڈوزیئر، کی بنیاد پر کی گئی ہے۔یہ پیش رفت وادی میں نمایاں اسلامی تعلیمی اداروں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیوں میں ایک اہم اضافہ سمجھی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے مدرسے پر پابندی شدہ جماعت اسلامی اور اس کے ذیلی ادارے فلاحِ عام ٹرسٹ کے ساتھ روابط رکھنے کا الزام عائد کیا ہے، جس کی ادارے نے بارہا تردید کی ہے۔حکام نے ادارے پر’’سنگین قانونی، انتظامی اور مالی بے ضابطگیوں‘‘ کے الزامات بھی عائد کیے ہیں، جن میں مشکوک زمین کا حصول، متعلقہ حکام کے ساتھ لازمی رجسٹریشن کی عدم موجودگی، اور قانونی نگرانی سے بچنے کی کوششیں شامل ہیں۔انتظامیہ نے ادارے کے مؤقف کو ’’ناقابلِ قبول‘‘قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ان سرگرمیوں سے آگاہ تھا اور اپنی حدود کے غلط استعمال کو روکنے میں ناکام رہا۔نوٹیفکیشن کے تحت متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی عمارت اور اثاثوں کا قبضہ لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔ انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کر کے داخلہ دیا جائے۔ انسانی حقوق کے مبصرین نے اس اقدام کو ایک منظم مہم کا حصہ قرار دیا ہے، جس کا مقصد آزاد تعلیمی اداروں کو کمزور کرنا اور کشمیری آبادی پر ریاستی بیانیہ مسلط کرنا ہے۔دارالعلوم جامعہ سراج العلوم( جو جنوبی کشمیر کے بڑے اور اہم مدارس میں شمار ہوتا ہے)کی بندش نے مذہبی آزادی کی صورتحال اور کشمیری معاشرے کے پسماندہ طبقات کی خدمت کرنے والے اداروں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے پر وسیع پیمانے پر تشویش پیدا کر دی ہے۔

پچھلی پوسٹ

پہلگام فالس فلیگ،غیرمصدقہ دعوئوں نے بھارتی میڈیا کی قلعی کھول دی

اگلی پوسٹ

ڈاکٹر بننے کیلئے بیرون ملک جانے کے شوق نے حوالات پہنچا دیا: سگی خالہ نے 4سالہ بھانجے کو اغواء کرلیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ڈاکٹر بننے کیلئے بیرون ملک جانے کے شوق نے حوالات پہنچا دیا: سگی خالہ نے 4سالہ بھانجے کو اغواء کرلیا

ڈاکٹر بننے کیلئے بیرون ملک جانے کے شوق نے حوالات پہنچا دیا: سگی خالہ نے 4سالہ بھانجے کو اغواء کرلیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper