اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کی شام برطانیہ کی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال میں تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی جانب سے سہولت کاری اور مکالمے و
سفارتکاری کے فروغ کے لئے جاری کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لئے مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

