ٹوکیو( نمائندہ خصوصی)جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں سانریکو ساحل کے قریب 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد بحرالکاہل میں ایواتے اور آؤموری صوبوں کے ساحلوں پر سونامی کی لہریں دیکھی گئی ہیں۔شنہوا کے مطابق ایواتے
صوبے کی کوجی بندرگاہ پر 80 سینٹی میٹر بلند لہر ریکارڈ کی گئی۔متاثرہ صوبوں آؤموری اور میاگی میں واقع جوہری پلانٹس میں اب تک کسی خرابی کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ فوکوشیما ڈائیچی اور ڈائی نی جوہری پلانٹس میں بھی کسی نئے مسئلے کی نشاندہی نہیں ہوئی،یہ بات ان کے آپریٹرز نے بتائی۔جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلہ
مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 53 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جبکہ آؤموری کے شدید متاثرہ علاقوں میں جاپانی سیسمک اسکیل (7 میں سے) پر اس کی شدت اپر 5 ریکارڈ کی گئی۔حکام نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
