• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے6 فلیگ شپ ہیلتھ پراجیکٹ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

فیلڈ ہسپتال، کلینک آن ویل،میڈیسن فری ہوم ڈیلیوری، مراکز صحت، کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹراورسٹروک مینجمنٹ پروگرام سے انسانیت کی خدمت جاری 2 کروڑ 10لاکھ مریض فیلڈہسپتال اور کلینک آن ویل سے مستفید، انسولین، ہیپاٹائٹس اورٹی بی کے 30ہزار سے زائد مریضوں کوگھرپر مفت ادویات کی فراہمی 1217مراکز صحت کی ری ویمپنگ مکمل، فیز تھری میں 895 مراکز صحت کی تعمیر و بحالی تیزی سے جاری، کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرنے پنجاب بھر میں 6 کروڑ30لاکھ افراد کی رجسٹریشن کر لی 4 ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کیتھ لیب پراجیکٹ کامیابی سے جاری، جہلم، جھنگ، میانوالی اور وہاڑی کے ضلعی ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کے1628 پروسیجر مکمل صوبے بھر میں 251 سرویلنس اسسٹنٹ، ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ٹریکنگ کررہے ہیں محکمہ صحت اینڈ پاپولیشن کی ری سٹرکچرنگ پر تفصیلی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اظہار اطمینان، سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اور پوری ٹیم کو شاباش

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 19, 2026
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے6 فلیگ شپ ہیلتھ پراجیکٹ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے6 فلیگ شپ ہیلتھ پراجیکٹ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ مختصرترین مدت میں 2 کروڑ 10لاکھ مریضوں کو فیلڈہسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے علاج اور طبی سہولتیں مہیا کی گئی۔ 30ہزار سے زائد مریضوں کوگھر بیٹھے انسولین، ہیپاٹائٹس اورٹی بی کی مفت ادویات کی فراہم کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیلتھ کے شعبے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1217مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے عمل کو مکمل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلینک آن ویل پر ایک کروڑ 82 لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا اور 70لاکھ الٹراساؤنڈ کیے گئے جبکہ12لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ فیلڈ ہسپتال پر 28لاکھ مریضوں کی آمد ہوئی جبکہ 448468 لیب ٹیسٹ ہوئے اور 170772 ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کیے گئے۔ ذیابیطس کے 2242مریضوں کو گھر بیٹھے دو، دو ماہ کی انسولین فراہم کی جارہی ہیں۔ہیپاٹائٹس کے 14286 اور تپ دق کے 13864 مریضوں کو دو، دو ماہ کی میڈیسن ہوم ڈیلیوری کی جارہی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فیز ون میں 1026 بنیادی مراکز صحت اور 191 دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کرکے شاندار ہسپتال میں بدل دیا گیا۔فیز ٹو میں 433 بنیادی مراکز صحت اور 81 آر ایچ سی کی ری ویمپنگ بھی مکمل ہونے سے عالی شان کلینک میں تبدیل ہوگئے۔ فیز تھری میں 895 مراکز صحت کی تعمیر و بحالی تیزی سے جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرنے پنجاب بھر میں 6 کروڑ30لاکھ افراد کی رجسٹریشن کر لی۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرنے 80لاکھ گھرانہ اور ایک کروڑ گھروں سے متعلق ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا۔پنجاب میں ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی جی ایس آئی ٹیم نے 58571 ایریا میپنگ مکمل کر لی۔ پنجاب کے 4 ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں امراض دل کے مراکز /کیتھ لیب پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے۔ جہلم، جھنگ، میانوالی اور وہاڑی کے ضلعی ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کے1628 پروسیجر مکمل کیے گئے۔ 4 ضلعی ہسپتالوں میں 1055 انجیوگرافی،559 انجیو پلاسٹی،12 پرائمری پی سی آئی اور 2 کو عارضی پیس میکر لگائے گئے۔ اجلاس میں محکمہ صحت اینڈ پاپولیشن کی ری سٹرکچرنگ پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے ڈائریکٹوریٹ برائے مانیٹرنگ اینڈ ویلیو ایشن کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ صوبے بھر میں 251 سرویلنس اسسٹنٹ، ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ٹریکنگ کررہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر مریض کو ہسپتال میں آمد کے بعداوسطاً پانچ منٹ میں ٹریٹمنٹ کی سہولت شروع کر دی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلعی ہسپتالوں میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر کے قیام کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اور مراکز صحت کی ری ویمپنگ رواں سال مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نرسنگ ڈگری کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں نشستیں بڑھانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/04/WhatsApp-Video-2026-04-19-at-5.52.28-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل

اگلی پوسٹ

یس باس! اب پورا اسرائیل پاکستان ائر فورس اور میزائیلوں کی سٹرائیک ریینج میں ہے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
یس باس! اب پورا اسرائیل پاکستان ائر فورس اور میزائیلوں کی سٹرائیک ریینج میں ہے

یس باس! اب پورا اسرائیل پاکستان ائر فورس اور میزائیلوں کی سٹرائیک ریینج میں ہے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper