انطالیہ۔( نمائندہ خصوصی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دی ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی گئی ہے ۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ
کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم نے عوامی ریلیف کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔
