اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے گزشتہ رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان کو رخصت کیا۔سعودی عرب کے وزیر خزانہ پاکستان کے دورے
پر تھے۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور جاری اقتصادی تعاون پر مختصر گفتگو کی۔سینیٹر اورنگزیب نے سعودی
وزیر سے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ورلڈ بینک گروپ۔آئی ایم ایف اسپرنگ میٹنگز کے دوران دوبارہ ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا،جو دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور پائیدار شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

