اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی بحیرۂ عرب میں ہنگامی امدادی کارروائی کے دوران غیر ملکی عملے کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری
بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت اقدام کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کا فوری اور مؤثر ردعمل قابلِ تعریف ہے۔
