لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اورعمومی ملکی صورتحال پر
گفتگو ہوئی-گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ایران امریکہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار اور بے مثال کامیابی پر مبارکباد پیش کی-گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اظہار اعتماد پر قائد محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا-

