اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):سپریم کورٹ نے بانی تحریکِ انصاف کی ہتک عزت کیس میں نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کو کیس کی سماعت کی۔ اس کیس میں ٹرائل
کورٹ نے بانی کا حق دفاع ختم کر دیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا ۔ بانی تحریکِ انصاف نے اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
