کیف۔(نیوز ڈیسک):یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین بھی روس کے ساتھ جنگ بندی کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ ماسکو حملے بند کرے۔رائٹرز کے مطابق زیلنسکی نے کہا کہ
اگر روس یوکرین پر حملے روک دیتا ہے تو کیف بھی "اسی طرح جواب دینے” کے لیے تیار ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی امن کی جانب اہم بنیاد فراہم کر سکتی ہے اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کر سکتی ہے۔یوکرینی صدر کا کہنا تھا
کہ یوکرین مسلسل جنگ بندی کی حمایت کرتا رہا ہے اور اب بھی تیار ہے کہ اگر روس مثبت قدم اٹھائے تو وہ بھی کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گا۔ تاہم اب تک روس کی جانب سے مکمل جنگ بندی پر واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

